PT-86 نیا رویہ اپنائیں

جو مجھے طاقت بخشتا ہے (وہ جو مجھے اندر سے مضبوط بناتا ہے اُس میں میں کسی بھی بات کے  لئے تیار ہوں اور کسی بھی چیز کا مقابلہ کرسکتا ہوں، میں مسیح کی طاقت سے مضبوط ہوں) اس میں میں سب کچھ کر سکتا ہوں۔                       فلپیوں 4 : 13

خُدا ہماری زندگیوں میں بعض اوقات سخت مشکل حالات کو آنے کی اجازت دیتا ہے تاکہ ہم ایسے لوگ جو مصیبت زدہ ہیں کی خدمت اور تسلّی کے قابل ہوجائیں۔ اگر خُدا ہماری زندگیوں میں ایسے حالات کو آنے کی اجازت دیتا ہے تو ہمیں یقین ہونا چاہیے کہ ہم اِن کا مقابلہ کرسکتے ہیں کیونکہ وہ ہم سے وعدہ کرتا ہے کہ وہ ہمیں ہماری برداشت سے زیادہ آزمائش میں نہیں پڑنے دے گا۔

شاید ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہو کہ ہم کبھی بھی اپنی مشکلات پر غالب نہیں آئیں گے، لیکن اگر ہم پچھلی صدیوں کے اِیمانداروں کی زندگیوں کا جائزہ لیں تو ہم دیکھ سکتے ہیں کہ خُدا نے اُنہیں ‘‘ناممکنات’’ پرغالب آنے کے لئے زور بخشا۔ آئیں یہ یاد رکھیں کہ داؤد نے کس طرح جاتی  جولیت کا مقابلہ کیا، اور خوشی سے رکاوٹوں کو عبور کریں اور ہرگز ان کو اپنے اُوپر حاوی نہ ہونے دیں۔

 

آج کا قوّی خیال: میں زندگی میں وہ سب کرسکتا/سکتی ہوں جو میرے لئے ضروری ہے کیونکہ مسیح مجھ میں رہتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon