ہر اچھّی بخشش اور کامِل انعام اُوپر سے ہے اور نُوروں کے باپ کی طرف سے ملتا ہے جس میں نہ کوئی تبدیلی ہوسکتی ہے اور نہ گِردش کے سبب سے اُس پر سایہ پڑتا ہے۔ یعقوب 1 : 17
یعقوب رسول کہتا ہے کہ ہم غیرمطمئین رہتے ہیں جب جو کچھ ہم چاہتے ہیں وہ خُدا سے مانگنے اور اُس پر مکمل بھروسہ کرنے کی بجائے ہم اُسے اپنے بَل بوتے پر حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم دوسروں کی چیزیں دیکھ کر اس سے حَسد کا شکار ہوجاتے ہیں جس سے ہمارے دِلوں میں بےچینی پیدا ہوجاتی ہے۔ ہمیں صرف اسی چیز کی خواہش کرنی چاہیے جو خُدا ہمیں دینا چاہتا ہے اور ہمیں یقین کرنا چاہیے کہ اگر ہم اس سے کوئی چیز مانگتے ہیں اور وہ ہمیں نہیں ملتی تو اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے پاس ہمارے لئے کوئی بہتر چیز ہے۔
یہاں تک کہ اگر آپ کے پاس وہ نہیں ہے جو آپ چاہتے ہیں یا جِس کی اس وقت آپ کو ضرورت ہے تو بھی جو کچھ آپ کے پاس ہے اس سے مطمیئن رہیں اور جو کچھ آپ کے پاس نہیں ہے اس پر دھیان کرنے سے اِنکار کر دیں، بہت سا وقت دوسروں کے لئے باعثِ برکت بننے میں صرف کردیں اور اُمید سے بھرے رہیں۔ جہاں تک آپ کی اپنی ضروریات کا تعلق ہے تو یاد رکھیں کہ خُدا وفادار ہے اور وہ اپنے کامل وقت کے مطابق کام کرتا ہے!
آج کا قوّی خیال: مجھے اپنی زندگی کے لئے خُدا کا اچھّا اور کامل منصوبہ چاہیے۔