PT-89 خُدا کے ہاتھوں میں سونپ دیں

یسوع نے اُس سے کہا ’’کیا! اگر تو کرسکتا ہے؟ جو اعتقاد رکھتا ہے اُس کے لئے سب کچھ ہوسکتا ہے۔‘‘                          مرقس 9 : 23

اس آیت میں خُداوند یسوع نے کہا کہ سب کچھ ممکن ہے اگر کوئی ’’شخص اِیمان رکھتا ہے‘‘ ۔۔۔۔ اُس نے یہ نہیں کہا کہ اگر ’’کسی شخص کے پاس بڑا روشن خیال اوراچھّا منصوبہ ہے اور وہ اس کے بارے میں بار بار سوچتا ہے، اور اپنی زندگی میں اُسے پورا کرنے کے لئے اپنے زور میں کوشش کرتا ہے۔‘‘

ہم سب کی زندگی میں کچھ نہ کچھ ایسا ہوتا ہے جسے ہم تبدیل کرنا چاہتے ہیں تاکہ بہتری  پیدا ہو۔۔۔ تبدیلی کی خواہش ہونا زندگی کا حصّہ ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ آپ اپنے حالات اور اپنے اندر خُدا کی مدد کے بغیر کوئی زیادہ تبدیلی پیدا نہیں کرسکتے۔ دُعا میں خُدا کے سامنے اپنی خواہش کو رکھیں اور اس سے کہیں کہ وہ آپ میں اور آپ کی زندگی میں زبردست طریقہ سے کام کرے۔ ہمیشہ وہ کام کرنے کے لئے تیار رہیں جو وہ آپ سے کرنے کے لئے کہتا ہے لیکن اُس کے بغیر کام کرنے کی کوشش میں خود کو بےحال نہ کریں۔

 

آج کا قوّی خیال: میرا اِیمان ہے کہ خُدا کے لئے سب کچھ ممکن ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon