کیونکہ ہم نے سُنا ہے کہ مسیح یسوع پر تمہارا اِیمان ہے (تم اپنی پوری انسانی ہستی میں اُس پر تکیہ کرتے ہو.اور تم اُس کی قدرت،حکمت اور بھلائی پر مکمل بھروسہ اور اعتماد رکھتے ہو) اور سب مقّدس لوگوں (خُدا کے الگ کئے ہوئے) سے مُحبّت رکھتے ہو(اور اُسے ظاہر بھی کیا ہے)۔ کلسیوں 1 : 4
ہمارے لئے خُدا کی مرضی یہ ہے کہ ہم اِیمان سے زندگی بسر کریں۔ ہوسکتا ہے کہ جب آپ یہ سوچ رہے ہوں کہ آپ کو خُدا کی مرضی کے مطابق ڈھلنے میں ابھی بہت لمبا سفر طے کرنا ہے تو آپ اس سوچ سے پریشان ہوجائیں۔ آپ کے دِل میں یہ خیال پیدا ہوسکتا ہے کہ یہ میرے لئے بہت مشکل ہے ۔ میں وہ سب نہیں کرسکتا/سکتی جو وہ مجھ سے چاہتا ہے۔
یہ وہ مقام ہے جہاں ایمان آجاتا ہے۔ اب آپ سوچیں کہ مجھے نہیں پتہ کہ میں یہ کس طرح سے کر پاؤں گا/گی لیکن مجھے خُدا سے مدد کی توقع ہے۔ خدا کے لئے سب کچھ ممکن ہے۔
بس شروع کریں اور ہر روز چلتے رہیں۔ اور جتنی بھی آپ ترقی کرتے ہیں اُس سے حوصلہ حاصل کریں اور لمبے سفر کے بارے میں سوچنے سے پیدا ہونے والی حوصلہ شکنی سے اِنکار کردیں۔ خُدا خوش ہے کہ کاملیت کی طرف آپ کا سفر جاری ہے (دیکھیں فلپیوں 3 : 12)۔
آج کا قوّی خیال: میرا خُدا پر کامل اِیمان،بھروسہ اور اعتماد ہے