یسُوع نے اُن کی طرف نظر کر کے کہا یہ آدمِیوں سے تو نہیں ہو سکتا ہے لیکن خُدا سے ہو سکتا ہے کیُونکہ خُدا سے سب کچھ ہو سکتا ہے۔ (مرقس ۱۰: ۲۷)
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بیشمار باصلاحیت لوگ ایسے ہیں جو زندگی میں ایک طرف ہو کر بیٹھے رہتے ہیں اور کچھ نہیں کرتے۔ وہ خُدا کی دی گئی نعمتوں کو اِستعمال کرنے کے لیے ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھاتے کیونکہ وہ ایمان نہیں رکھتے کہ ان میں یہ نعمتیں ہیں۔ کیا آپ اُن میں سے ایک ہیں؟
سچ یہ ہے کہ خُدا نے ہم میں سے ہر ایک کو نعمتوں، توڑوں، اور صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ آپکے لیے اُس کے پاس ایک عُمدہ منصوبہ ہے اور آپکو اپنی بادشاہی میں کام کرنے کیلئے عظیم چیزوں سے لیس کیا ہے۔ لیکن جب تک آپ خود اس پر غور نہیں کرتے کہ وہ آپکو کس طور پر دیکھتا ہے اور بھروسہ نہیں رکھتے کہ وہ آپکو نعمتوں کو اِستعمال کرنے کے قابل بناتا ہے تو آپ اپنی خُدا داد صلاحیتوں کے مطابق زندگی نہیں گزار سکیں گے۔
اگر آپ احساس کمتری اور کمزور خودخیالی کی کشمکش میں پھنسے ہیں اور آپ میں اعتماد کی کمی ہے، تو میں باور کرانا چاہتی ہوُں کہ خُدا نے آپکو حیرت انگیز صلاحیتوں کے ساتھ تخلیق کیا ہے۔ اور جب آپ خُدا پر بھروسہ اور ایمان رکھتے ہیں کہ آپ وہ سب کام کر سکتے ہیں جو وہ سمجھتا ہے کہ آپ کرسکتے ہیں تو آپ اپنی زندگی میں اُس کا مقصد پوُرا کر لیتے ہیں۔
یاد رکھیں ’’خُدا کے لیے ہر چیز ممکن ہے۔‘‘ جب آپ اپنا بھروسہ اُس پر رکھ دیں گے، تو آپ اپنی صلاحیتوں کو بروۓ کار لانے کے لیے آزاد ہو جائیں گے۔
یہ دُعا کریں:
اَے خُدا میری مدد کر کہ،اُن نعمتوں اور توڑوں کو بروۓکار لاتے ہوُۓ جو توُ نے مجھ کو دئیے ہیں ،میَں خود کو تیری نظروں سے دیکھ سکوُں۔ میرا ایمان ہے کہ توُ نے مجھے بھر پوُر صلاحیتوں کے ساتھ بنایا ہے کیونکہ توُ ایک عظیم خُدا ہے۔ آج میَں اپنا مکمل بھروسہ تجھ پر رکھتی ہوُں اور ایمان رکھتی ہوں کہ تجھ سے تمام چیزیں ممکن ہیں!.