سچائی کا رُوح

لیکن جب وہ یعنی رُوحِ حق (سچائی دینے والا رُوح) آئے گا تو تم کو تمام سچائی (پوری، مکمل سچائی)  کی راہ دکھائے گا…۔  (یُوحنّا ۱۶ : ۱۳)

میں بہت ناخوش تھی اور میری زندگی میں بہت سی مشکلات تھیں لیکن بہت عرصہ تک میں دوسروں اور اپنے حالات کو ان کے لئے موردِ الزام ٹھہراتی رہی۔ مجھے اچھّے تعلقات بنانے اورقائم کرنے میں بہت مشکل درپیش ہوتی تھی اور میں قائل تھی کہ دوسرے لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات کے لئے ان تمام لوگوں کو تبدیل ہونے کی ضرورت ہے۔ مجھے کبھی یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ میں وہ شخص ہوں جو مسئلہ کی وجہ ہے۔

ایک دن ۱۹۷۶ میں جب میں اپنے شوہر کے لئے دُعا کررہی تھی کہ وہ تبدیل ہوجائیں تو پاک رُوح نے مجھ سے کلام کرنا شروع کیا۔ میں حیران ہوگئی جب اُس نے بڑی نرمی سے مجھ پر اس فریب کو ظاہر کرنا شروع کیا جس کے بارے میں مجھے یقین تھا کہ میرے علاوہ سب میں کوئی مسئلہ ہے۔ تین دن تک پاک رُوح نے مجھ پر ظاہر کرتا رہا کہ میرے ساتھ چلنا بہت مشکل ہے، مجھے خوش کرنا ناممکن ہے۔ میں نکتہ چین، خود غرض، دبانے والی، کنٹرول کرنے والی ہوں ۔۔۔۔۔۔ اور یہ تو فہرست کا آغاز ہی تھا۔

اس سچائی کا سامنا کرنا میرے لئے بہت مشکل تھا لیکن پاک رُوح نے مجھے فضل بخشا، میں نے اپنی زندگی میں بڑی شفا اور آزادی کا سفر شروع کردیا۔ بہت سی سچائیاں جو میں آج سیکھاتی ہوں وہ میں نے اُس وقت سیکھیں تھیں۔ ابلیس بہت بڑا دھوکے باز ہے اور جھوٹ ک باپ ہے؛ وہ ہمیں  تاریکی میں رکھ کر بندھن اور بدحالی میں ڈال سکتا ہے۔ جتنا سچائی کا سامنا کرنا تکلیف دہ ہے اتنا ہی ترقی اور آزادی کے لئے ضروری بھی ہے۔

جیسا کہ خُداوند یسوع نے آج کی آیت میں فرمایا ہےکہ پاک رُوح سچائی کا رُوح ہے اور وہ ہم سے بات کرے گا اور تمام سچائی میں ہماری راھنمائی کرے گا۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  پاک رُوح سے کہیں کہ وہ آپ کی زندگی کے ہر ٹیڑھے حصّہ کو آپ پر ظاہر کرے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon