صبر سے انتظار کریں

صبر سے انتظار کریں

مگر (پاک)روح کا پھل(وہ کام جو پاک روح کی ہمارے اندر موجودگی سے پیدا ہوتے ہیں)…تحمل(…مستقل مزاجی،صبر)…ہے۔ گلتیوں ۵: ۲۲

ہم سب اپنی زندگی میں کئی بار تبدیلی کے خواہشمند تو ہوتے ہیں لیکن اس تبدیلی کے لئے جس عمل سے گزرنا پڑتا ہے ہم اُس میں سے گزرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔ اور اسی لئے اس تبدیلی کے عمل میں ہماری سوچ سے کہیں زیادہ وقت لگ جاتا ہے اور ہمیں کافی انتظار بھی کرنا پڑتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہم غلط راستے پرہی انتظار کرتے رہیں گےیا درست راستے پر؟اگر ہم غلط راستے پر انتظار کریں گے ہم مصیبت کا شکار ہوں گے؛لیکن اگر ہم خدا کے طریقہ سے انتظار کرنے کا فیصلہ کریں گے، تو ہم صابر بنیں گے اور انتظار سے لطف اندوز ہوں گے۔

اس کے لئے مشق کی ضرورت ہے لیکن جب ہم اپنے ہر معاملہ میں خدا کی مدد کے طلب گار ہوتے ہیں تو ہمارے اندر صبر پیدا ہوتا ہے جو مسیحی کے اہم ترین وصائف میں سے ایک ہے۔ صبر روح کا پھل ہے۔اور یہ صرف آزمائشوں میں ترقی پاتا ہے، پس ہمیں مشکلات سے بھاگنا نہیں چاہیے۔ کیونکہ جب ہمارے اندر صبر پیدا ہوگا تو بائبل بیان کرتی ہے کہ آخر کار ہم مکمل اطمینان محسوس کریں گے اور ہمیں کوئی کمی نہ ہوگی(دیکھیں یعقوب ۱: ۲۔۴)۔

خدا کے ساتھ تعلق میں بھی ہمیں درجہ بدرجہ تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب ہم ایسے تجربات میں سے گزرتے ہیں جن میں ہمیں اپنی توقع سے زیادہ انتظار کرنا پڑتا ہے تو ہم گہرے طورپر اُس پر بھروسہ کرنا سیکھتے ہیں ۔

میرا یقین کریں کہ انتظار کرنا مشکل ہوسکتا ہے لیکن اس سے آپ مضبوط ہوں گے۔ صبر کے فوائد کسی بھی بے چین کرنے والی تکلیف سے بہت زیادہ ہیں !


یہ دُعا کریں:

اے خدا میں تیرے ساتھ اپنے تعلق میں زیادہ گہرے طور پر بڑھنا اور تبدیل ہونا چاہتا/چاہتی ہوں۔ میں جانتا/جانتی ہوں کہ اس کا مطلب ہے صبر میں ترقی کرنا جو صرف تو ہی میرے اندر پیدا کر سکتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon