صِرف روٹی ہی سے نہیں

صِرف روٹی ہی سے نہیں

…انسان صِرف روٹی ہی سے جیتا نہیں رہتا بلکہ ہربات سے جو خُداوند کے مُنہ سے نکلتی ہے وہ جیتا رہتا ہے۔ ( استثنا ۸ : ۳)

جن سالوں میں میری خدمت میری خواہش کے مطابق ترقی نہیں کررہی تھی میں بہت مایوس اور غیر مطمئن ہوگئی تھی۔ اپنی کانفرس میں لوگوں کی زیادہ تعداد کے لئے میں روزے رکھتی، دُعا کرتی اوراپنی بساط کے مطابق ہر ممکن کوشش کرتی تھی۔

جب میری خواہش کے مطابق خدا لوگوں کی تعداد کو بڑھا نہیں رہا تھا مجھے یاد ہے میں اکثر شکایت کرتی اور پریشان ہوجاتی تھی ۔ میری خواہش کے برعکس لوگوں کی کم تعداد اور کم جوش کے ذریعہ سے خُدا میرا امتحان کررہا تھا ۔ ان عبادات کے اختتام پرمیں سوال کرتی تھی: ’’اَے خدا میں کہاں غلطی کررہی ہوں؟ تو کیوں مجھے برکت نہیں دے رہا؟ میں روزے رکھ رہی ہوں، میں دُعا کررہی ہوں، میں خیرات کرتی اور اِیمان رکھتی ہوں اور تو میری خاطر کام نہیں کررہا!‘‘ میں اس قدر پریشان ہوچکی تھی اورمحسوس کرتی تھی کہ میں پھٹ جاوٗں گی۔ میں نے سوال کیا،’’اَے خُدا تو میری دعاوٗں کا جواب کیوں نہیں دیتا؟‘‘

اُس نے مجھ سےکلام کیا اور کہا، ’’جائیس میں تمہیں سِیکھا رہا ہوں کہ انسان صرف روٹی ہی سے جیتا نہیں رہتا۔‘‘ اُس نے یہی کلام بنی اسرائیل سے اُس وقت کیا جب وہ توقع کے برعکس بہت ہی آہستگی سے بیابان میں سے وعدہ کی سرزمین کی طرف سفر کررہے تھے ۔ اس نے ان سے کہا کہ اس کا مقصد اُن کو عاجز کرنا، اُن کا امتحان کرنا اورسمجھانا ہے۔ ان کو یہ سکھانا کہ انسان صرف روٹی ہی سے جیتا نہیں رہتا بلکہ خُدا کے کلام سے۔

مجھے یہ سوچنا پسند نہیں تھا کہ خدا مجھے عاجزکررہا اورمیرا امتحان لےرہا ہے لیکن میں نے جان لیا کہ خدا یہ بتا کرکہ ’’انسان صرف روٹی ہی سے جیتا نہیں رہتا‘‘ مجھے سیکھانا چاہتا ہے کہ میں مخلصانہ طور پر اُس کے جلال کی خواہشمند بنوں نہ کہ کسی اور چیز کی۔ میری خدمت میں وقت کے ساتھ ترقی نہیں ہوئی بلکہ اس وقت جب میں نے خدا کو اوّل درجہ دیا۔ جب آپ صرف خُدا سے مطمئن ہوجاتے ہیں تو پھر وہ آپ کو دوسری چیزیں بھی دے سکتا ہے جو آپ چاہتے ہیں۔ وہ ہماری زندگی میں حقیقی روٹی ہے اور ہماری روحوں کی حقیقی طاقت۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  صرف روٹی سے زندہ رہنے سے انکار کریں؛ کسی بھی چیز سے زیادہ خُدا کی خواہش کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon