موازنہ کرنے سے گریز کریں

موازنہ کرنے سے گریز کریں

لیکن وہ خود اپنے آپ کو آپس میں وزن کرکے اور اپنے آپ کو ایک دوسرے سے نسبت دے کر نادان ٹھہراتے ہیں۔  2 کرنتھیوں 10 : 12

اگر آپ کو اپنی زندگی میں احساسِ عدم تحفظ کا سامنا ہے تو اس عدمِ تحفظ کے احساس پر غالب آنے کی ایک کُنجی یہ ہے کہ: کسی کے ساتھ بھی اپنا موازنہ نہ کریں کیونکہ اِس سے آپ کے اندر احساسں کمتری پیدا ہوگی۔

میں سچائی سے آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ آپ دوسروں کے ساتھ ان معاملات میں اپنا موازنہ کرنا بند کردیں یعنی اپنے خدوخال کے تعلق سے، اپنی حیثیت کےتعلق سے یا اپنے دُعا کے اوقات کے تعلق سے۔ موازنہ کرنے سے ہم خود پر توجہ مرکوز کرلیتے ہیں اوراِس طرح خُدا کا وہ منصوبہ جو اس نے ہماری زندگی کے لئے بنایا ہے ناکام ہوجاتا ہے۔

اِسی طریقہ سے یہ بھی سمجھداری کی بات ہے کہ ہم اپنی آزمائیشوں کا موازنہ دوسروں کی آزمائشیوں سے نہ کریں۔ عین ممکن ہے کہ آپ کسی مشکل میں سے گزر رہے ہوں لیکن کسی دوسرے کی طرف دیکھ کر یہ نہ کہیں کہ: "میرے ساتھ ہی سب کیوں ہو رہا ہے جب کہ تمہارے لئے تو سب کچھ آسان ہی ہے؟”

خُداوند یسوع مسیح نے پطرس کو وقت سے پہلے ہی اس مصیبت کے بارے میں بتادیا تھا جس میں سے اسے گزرنا تھا۔ پطرس نے فوراً اپنی مشکلات اور زندگی کے حالات کا مقابلہ یہ کہہ کر کسی دوسرے کے ساتھ کرنا شروع کردیا کہ ” …اِس کا کیا ہوگا؟” خُداوند یسوع نے اُسے یہ کہہ کر جواب دیا کہ "… اگر میں چاہوں کہ یہ میرے آنے تک ٹھہرا رہے تو تجھ کو کیا؟ تو میرے پیچھے ہو لے!” (یوُحنّا 21 : 22)۔

اس کا یہ جواب ہم سب کے لئے بھی ہے۔ ہماری زندگی کا مقصد دوسروں کےساتھ اپنا موازنہ کرنا نہیں بلکہ ہمارا بلاوا اُس کی مرضی کی تعمیل کرنا ہے۔

خدا چاہتا ہے کہ آپ جانیں کہ آپ منفرد ہیں اورآپ کی زندگی کے لئے اس کا ایک یکتا اور خاص منصوبہ ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon