در اصل میں نے یہ کتاب آپ کی حوصلہ افزائی اور آپ کے دل کو امید دلانے کے لئے تحریر کی ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ آپ یہ جان لیں کہ اس دو ۔ آپ کے حالات چاہے کیسے ہی کیوں نہ ہوں آپ کی طرف ہے اور اس کے لئے کوئی بھی کام نا ممکن نہیں ہے (دیکھیں لوقا 1 : 37)۔ اُس نے آپ کے مستقبل کے لئے چھا منصوبہ بنارکھا ہے اور پس پردہ وہ آپ کی مدد کے لئے کام کر رہا ہے (دیکھیں یہ میاہ 11:29)۔ عین ممکن ہے کہ آپ کسی نا گہانی آفت کے باعث پیدا ہونے والی تکلیف سے گزر رہے ہیں اور آپ کو سمجھ نہیں آرہی کہ کسی طرح حسب کچھ بحال کریں اور آگے بڑھیں۔ یا شاید آپ کسی بیماری کی وجہ سے پریشان ہیں اور ڈاکٹر کے پاس جانے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ میں جانتی ہوں کہ بہت سے لوگ دہاڑی دار ہیں اور یہ نہیں جانتے کہ اگلے و ۔ کا کھانا کہاں سے آئے گا۔
ڈاؤنلوڈ