مانگو تو تُم کو دِیا جائے گا۔ ڈُھونڈو تو پاؤ گے۔ دروازہ کھٹکھٹاؤ (تعظیم کے ساتھ) تو (دروازہ) تُمہارے واسطے کھولا جائے گا۔ متّی 7 : 7
ہم سب کو ہر دِن یکساں وقت دیا گیا ہے، لیکن کچھ لوگ باقاعدگی سے خُدا کے گزارنے کے لئے وقت نکال لیتے ہیں جب کہ کچھ لوگ کبھی بھی ایسا نہیں کرتے۔ میں یہ سمجھتی ہوں کہ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ "ہمارے پاس خُدا کے ساتھ گزارنے کا وقت نہیں ہے،” تو یہ محض ایک بہانہ ہے۔
سچ یہ ہے کہ اگر آپ خُدا کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، تو وہ باقی بچ جانے والے وقت کو بڑھا دیتا ہے۔ اس چھوٹے لڑکے کی طرح جس کے پاس پانچ روٹیاں اور دو مچھلیاں تھیں اور اس نے اپنا وہ تھوڑا سا کھانا استعمال کے لئے خُداوند یسوع کو دے دیا تاکہ ہزاروں لوگ سیر ہوجائیں اور اس کے بعد جو کھانا بچ گیا وہ اس کھانے سے کہیں زیادہ تھا جو اس لڑکے کے پاس پہلے موجود تھا (دیکھیں یُوحنّا 6 : 1 – 14)، خُدا کو اپنی مصروفیت کی وجہ سے وقت نہ دینے کی بنسبت اگر ہم اُسے وقت دیں تو ہمارے پاس بھی بہت سا وقت ہوگا۔
وہ وقت جو آپ خُدا کے ساتھ گزارتے ہیں آپ اُس کے بے حد قریب ہوتے ہیں۔ آپ جو بوئیں گے وہی کاٹیں گے، پس اگر آپ کو بہت زیادہ فصل چاہیے تو آپ کو زیادہ بیج بونے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ خُدا سے نزدیکی تعلق قائم کرنا چاہتے ہیں تو اُس کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں۔ وہ چاہتا ہے کہ آپ اُس کی حضوری میں زیادہ اطمینان اور خوشی حاصل کریں۔
آج کا قوّی خیال: میں جِس قدر ہوسکے خُدا کی نزدیکی حاصل کرنا چاہتا/چاہتی ہوں، پس میں اُس کے ساتھ ہر روز وقت گزاروں گا/گی۔