خُداوند کے پیارے

اور یسوع حکمت (وسیع اور مکمل) اور قدوقامت میں اور خُدا کی اور انسان کی مقبولیت میں ترقّی کرتا گیا۔ لوقا 2 : 52

بچپن ہی سے خُداوند یسوع کو خُدا اور انسانوں میں مقبولیت حاصل تھی۔ بلکہ حقیقت تویہ ہے کہ جب اُس نے اپنی عوامی خدمت کا آغاز کیا تو وہ اس قدر مشہور تھا کہ اُسے تنہائی میں اپنے آسمانی باپ کے ساتھ رفاقت اور دُعا کے لئے بہت مشکل سے وقت ملتا تھا۔ یہاں تک کہ وہ لوگ بھی جو اُس پر اِیمان نہیں رکھتے تھے یہ جانتے تھے کہ خُدا اُس کے ساتھ ہے۔ اور جب فریسیوں نے پیادوں کو اُس کے پاس بھیجا کہ اُسے گرفتا کریں تو وہ یہ کہتے ہوئے واپس چلے گئے کہ "انسان نے کبھی ایسا کلام نہیں کیا!” (یوحنا 7 : 46)۔ اپنی زندگی کے اختتام تک  یعنی صلیب پر بھی اِس خاص مقبولیت اور قوّت کو دیکھا جا سکتا تھا اور لوگوں نے اس کا اقرار کیا(لوُقا 23 : 47 – 48)۔

ہمیں خود کو اِسی نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہم خُداوند کی نظر میں مقبول ہیں۔ وہ ہمیں گنہگار، بے یارومددگاراور کمزور مخلوق کے طور پر نہیں دیکھتا۔ وہ ہمیں راستبازی سے ملبس، صُلح کی جوتی پہنے ہوئے، خُدا کے تمام ہتھیاروں سے لیس، رُوح کی تلوار کو استعمال کرتے ہوئے جو خُداوند کا کلام ہے (افسیوں 6 : 13 – 17) دیکھتا ہے۔ ہمیں بھی خود کو اِسی نظر سے دیکھنا ہے۔

ہمارے بچّے ہماری نظر میں مقبول ہیں اور جس وقت بھی ممکن ہو ہم اُن کی مدد کرتے ہیں۔ ذرا سوچیں کہ ہم خُدا کے فرزند ہیں اور یہی بات ہمارے اوراُس کے تعلق پر بھی لاگو آتی ہے۔ ہم اپنی اور دوسروں کی نگاہ میں کیسے ہی کیوں  نہ ہوں لیکن ہمیں کبھی بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ خُدا اپنی چاہت کی روشنی ہم پر چمکا سکتا ہے تاکہ لوگ دیکھیں ۔۔۔۔ جیسا کہ اس نے خُداوند یسوع کے لئے کیا تھا!


جس نظر سے خُدا آپ کو دیکھتا ہے اُسی سے آپ اپنے آپ کو دیکھیں اور جو میراث اُس نے آپ کو بخشی ہے اُس میں خوش ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon