…اور دیکھو میں دُنیا کے (بالکل) آخر تک ہمیشہ (سدا، باقاعدہ اور ہر موقع پر) تمہارے ساتھ ہوں۔ آمین (ایسا ہی ہو)۔ متّی 28 : 20
خُدا چاہتا ہے کہ آپ جانیں کہ آپ تنہا نہیں ہیں۔ ابلیس آپ کو یہ یقین دلانے کی کوشش کرے گا کہ آپ تنہا ہیں، لیکن یہ ایک جھوٹ ہے۔ وہ آپ کو یہ بتا کر دھوکا دینے کی کوشش کرے گا کہ کوئی آپ کے احساسات کو نہیں سمجھتا، لیکن یہ حقیقت نہیں ہے۔ خُدا آپ کے ساتھ ہے، اِس کے علاوہ بہت سے اِیماندار بھی آپ کے حالات کو محسوس کرتے ہی یعنی یہ کہ آپ کیسے حالات سے گزر رہے ہیں، اوروہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ آپ کن باتوں کا تجربہ کررہے ہیں۔
جب آپ خُدا کی پیروی اور روحانی ترقی کرتے ہیں تو اکثر ابلیس مشکلات پیدا کرتا ہے تاکہ آپ نااُمید ہوجائیں اور آپ کو محسوس ہو کہ آپ تنہا ہیں۔ مجھے ایک واقع یاد ہے جو بہت سال پہلے میرے ساتھ پیش آیا، اس وقت خُدا نے مجھے ایک نیا کام کرنے کے لئے کہا اور اس کے لئے مجھے خود کو بہت سے لوگوں اور چیزوں سے الگ کرنا تھا جو میرے لئے بہت پیاری تھیں۔ بہت دفعہ ہمیں پُرانی چیزوں اور راہوں کو چھوڑنا پڑتا ہے تاکہ ان نئی چیزوں کوحاصل کریں جو خُدا نے ہمارے لئے رکھی ہیں۔ اس وقت اس نئے کام میں ترقی کے دوارن میں اکثر تنہائی محسوس کرتی تھی لیکن خُدا میری زندگی کے ہر قدم پر میرے ساتھ تھا۔
اگر آپ تنہائی اور درد سے جنگ کر رہے ہیں تو خُدا سے زور حاصل کریں۔ یہ جان لیں کہ وہ آپ کےساتھ ہے، اور وہ آپ کو آگے لے چلے گا۔ اس کے پاس آپ کے دُکھ کو خوشی میں بدلنے اور آپ کے دُکھ میں آپ کواطمینان دینے کی قوت موجود ہے۔ ُخدا پر اپنے پورے دِل سے بھروسہ کریں اور ابلیس کو موقع نہ دیں کہ وہ آپ کی منزل آپ سے چھین لے۔
خُدا کی مُحبّت میں اُمید رکھیں اور جانیں کہ وہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے۔