آپ کے پاس رُوحانی "مختار نامہ” ہے

آپ کے پاس رُوحانی "مختار نامہ" ہے

لیکن میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ میرا جانا تمہارے لئے فائدہ مند ہے کیونکہ اگر میں نہ جاؤں تووہ مددگار تمہارے پاس نہ آئے گا لیکن اگر جاؤں گا تو اُسے تمہارے پاس بھیج دوں گا۔  ُوحنّا 16 : 7

واہ یہ کتنی شاندار بات ہوتی اگر ہم اِس زمین پر خُداوند یسوع میسح کے ساتھ رہتے۔ لیکن اس نے اپنے شاگردوں کو فرمایا کہ جب وہ اُن سے جُدا کیا جائے گا تو یہ اس سے بھی زیادہ اچھّی بات ہے، کیونکہ پھر وہ اپنی پاک رُوح کو نازل کرے گا تاکہ وہ ہر اِیماندار کے اندر بس جائے۔  اس نے ان کو بتایا کہ اگرچہ اب وہ اُس کے جُدا ہونے کی خبرکے سبب سے  اُداس ہیں، لیکن وہ پھر خوش ہوں گے جس طرح ایک عورت دردِ زہ کے وقت درد سے بلبلاتی ہے لیکن جب بچّہ پیدا ہوجاتا ہے تو خوش ہو جاتی ہے۔

خُداوند یسوع مسیح جانتے تھے کہ اُن کی سوچ بدل جائے گی جب وہ پاک رُوح کے وسیلہ سے جو اُن کے اندر بس جائے گا خُدا کے جلال کو دیکھیں گے اور دُعا میں خُداوند یسوع کے نام کو استعمال کرنے کے استحقاق کے وسیلہ سے جاری ہونے والی قوّت کے کام کو دیکھیں گے۔ وہ اصل میں ان کو اور ان سب کو بھی جو اُس کے نام پر اِیمان لائیں گے اپنا "مختار نامہ” دے رہا تھا یعنی اپنا نام استعمال کرنے کا قانونی حق۔ اُس کا نام اُس کی جگہ لے لیتا ہے؛ اُس کا نام اُس کی نمائندگی کرتا ہے۔

خُداوند یسوع مسیح ہمارے لئےکافی تھا۔ اُس نے باپ کو ہمارے لئے خوش کردیا ہے۔ اس لئے ہم پر ایسا کوئی دباؤ نہیں ہے کہ ہم دُعا سے پہلے یہ محسوس کریں کہ ہمارا رویہ بالکل کامل چاہیے۔ جب ہم باپ کے پاس خُداوند یسوع کے نام سے آتے ہیں، ہم اپنے گناہ کا اِقرار کرسکتے ہیں، اس کی معافی حاصل کرسکتے ہیں اور دلیری سے اپنی درخواستیں اُس کے سامنے پیش کرسکتے ہیں۔

جب اِیماندار خُداوند یسوع کا نام ایمان سے لیتا ہے تو سارے آسمان کو دھیان لگانا/کان جھکانا پڑتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon