انواع اقسام کی مقبولیت

اوررب ہمارے خُدا کا کرم ہم پر سایہ کرے۔ ہمارے ہاتھوں کے کام کو ہمارے لئے قیام بخش۔ ہاں ہماے ہاتھوں کے کام کو قیام بخش دے۔   زبور 90 : 17

ظاہری مقبولیت اور مافوق الفطرت مقبولیت میں فرق ہے۔ ظاہری مقبولیت کو خریدا جاسکتا ہے جب کہ مافوق الفطرت مقبولیت کو نہیں۔

اگر آپ بہت محنت سےاور بہت زیادہ کام کرتے ہیں تو بہت سے لوگوں کے دِل میں آپ کے لئے مقبولیت اور پسندیدگی پیدا ہو جائے گی۔ لیکن اس پسندیدگی کو قائم رکھنے کے لئے آپ کو اُسی طرح کام جاری رکھنا  پڑے گا۔ لوگوں کی نظر میں ہمیشہ مقبول رہنے کے لئے لگاتار ایک ہی رویے سے کام کرنا غلامی کی ایک قسم ہے۔

اگر ہم انسانوں کی بجائے خُدا کی پیروی کرنے کا فیصلہ کریں تو وہ ہمیں مقبولیت بخشے گا۔ یہ اُس کے فضل کا انعام ہےجو خریدا نہیں جاسکتا۔ خُدا نہیں چاہتا کہ ہم اپنا وقت اور قوت مقبولیت حاصل کرنے میں ضائع کریں؛ وہ چاہتا ہے کہ ہم اس کے لئے اُس پر بھروسہ کریں۔ جب خُدا ہمیں مقبولیت بخشتا ہے تو عجیب کام رونما ہوتے ہیں۔ آپ کے لئے مواقعوں کے دروازے کھلتے ہیں۔ آپ کو ایسے فوائد اور برکات ملیں گی جس کے آپ لائق نہیں اور جو آپ نے خریدی نہیں ہیں۔

ہم ہر روز خُدا کی اس مافوق الفطرت مقبولیت کے لئے دُعا کرسکتے ہیں۔ یہ خُدا کا انعام ہے جوفضل سے اِیمان کے وسیلہ سے ملتا ہے۔ آگے بڑھیں اور مانگیں اور مانگتے رہیں اور آپ کو مل جائے گا!


جب ہم یہ جان لیتے ہیں کہ جو کچھ ہمارے پاس ہے اور جس سے ہم لطف اندوز ہوتے ہیں وہ خدا کی طرف سے ہے  یعنی اس کے مافوق الفطرت فضل کے باعث ہے تو اس کے بعد کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں رہ جاتی سوائے اس کے کہ ہم یہ کہیں کہ "اَے خُداوند تیرا شُکر ہو”

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon