اَے خُداوند، مجھے دُعا کرنا سِکھا

پھر ایسا ہوا کہ وہ کسی جگہ دُعا کررہا تھا۔ جب کر چکا تو اُس کے شاگردوں میں سے ایک نے اُس سے کہا اَے خُداوندہمیں دُعا کرنا سکھا۔               ( لوقا ۱۱ : ۱)

کوئی بھی شخص اگر اپنی زندگی میں کوئی بہت اہم اور زندگی تبدیل کرنے والی دُعا کرسکتا ہے تو وہ یہ ہے کہ ’’اَے خُداوند مجھے دُعا کرنا سِکھا۔‘‘ ایسا نہیں ہے کہ ہم کہیں، ’’اَے خُداوند مجھے دُعا کرنا سِکھا۔‘‘ بلکہ ’’اَے خُداوند مجھے دُعا کرنا سِکھا۔‘‘ یہاں غور طلب بات یہ ہے کہ محض دعا کے بارے میں جاننا کافی نہیں ہے؛ ہمیں دُعا کرنے کے طریقہ سے بھی واقف ہونا چاہیے ۔۔۔۔۔ یعنی خُدا سے باتیں کرنا اور اُس کی سُننا ۔۔۔۔۔ ہم خُدا کے ساتھ جس سے ہم دُعا کرتے ہیں قریبی اور پُرجوش تعلق قائم کریں۔ اگرچہ دُعا کے کچھ اصول ہیں جن کا اطلاق سب پر ہوتا ہے، تو بھی چونکہ ہم سب الگ ہیں اِس لئے خُدا دُعا اورہمارے ساتھ  گفتگو کرنے کا منفرد اور شخصی طریقہ اپنائے گا۔

ایک وقت ایسا تھا جب میں بہت سے ’’دعائیہ سیمینارز‘‘ میں جاتی تھی اور لوگوں کے مختلف دعائیہ تجربات سُن کر اپنی دعا میں نقل کرنے کی کوشش کرتی تھی۔ آخر کار میں نے جان لیا کہ خُدا میرے لئےدُعا کے حوالہ سے ایک منفرد منصوبہ رکھتا ہے۔۔۔۔۔۔ یعنی ایسا  طریقہ جس کے وسیلہ سے میں اُس سے موثر طریقہ سے گفتگو کرسکوں ۔۔۔۔۔۔ بس مجھے یہ جاننے کی ضرورت تھی کہ وہ کیا تھا۔ میں نے یہ کہہ کر دُعا کی کہ ’’اَے خُداوند مجھے دُعا کرنا سِکھا۔‘‘ خُدا نے مجھے  بڑے زورسے جواب دیا اور میری دعا ئیہ زندگی میں حیران کن ترقی پیدا ہوئی۔

اگر آپ دُعا کے وسیلہ سے خُدا کے ساتھ ایک گہرے، قریبی اور مضبوط تعلق سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ یوں دُعا کریں’’اَے خُداوند مجھے دُعا کرنا سِکھا۔‘‘وہ ایساکرے گا اور بہت جلد آپ اپنی دعا ئیہ زندگی میں بڑی آزادی اور اثر کو محسوس کریں گے۔ خُدا آپ کی رہنمائی ایک منفرد اور نئے منصوبے تک کرے گا جو آپ کے لئے حیرت انگیز طور پر کام کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:

خُدا کو موقع دیں کہ وہ آپ کو دُعا کرنا سِکھائے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon