یسوع کی مانند برداشت کرنا

یسوع کی مانند برداشت کرنا

…جس نے اس خوشی(انعام پانے کی خوشی) کے لئے جو اُس کی نظروں کے سامنے تھی شرمندگی کی پرواہ نہ کر کےصلیب کا دُکھ سہا اورخدا کے تخت کی دہنی طرف جا بیٹھا۔ عبرانیوں ۱۲ : ۲

عام طور پر ہر چیز کے دورخ یا پہلو ہوتے ہیں۔ اِسی طرح صلیب کے بھی ہیں:مصلوبیت کا پہلو اور جی اُٹھنے کا پہلو۔ یسوع کو ایک حصے کو برداشت کرنا پڑا تاکہ دوسرے تک پہنچ سکے۔ لیکن اگر وہ برداشت نہ کرتاتو ہم سب کو نجات دہندہ اورگناہوں کی معافی نہ ملتی ۔

عبرانیوں ۱۲: ۲ میں بیان ہے کہ یسوع نے صلیب کی دوسری طرف موجود انعام یعنی جی اُٹھنے کے انعام کو پانے کے لئے دُکھ سہا۔ یسوع کی مانند ہمیں بھی مشکلات کو برداشت کرنا ہے۔ میں اس کی تعریف یوں کرتی ہوں کہ’’ابلیس پر غالب آنا؛اس وقت تک کامل رفتار رہنا جب تک کہ ہماری زندگیوں میں آزمائش کے آنے کا مقصد پورا نہ ہو جائے اورجب تک ہم صلیب کی ایک جانب سے دوسری جانب نہ پہنچ جائیں۔‘‘

وجہ چاہے کوئی بھی ہویعنی ہو سکتا ہے کہ ہمیں اچانک غیرمتوقع حالات کا سامنا کرنا پڑے،کسی گناہ کے باعث تکلیف سہنی پڑے یا سیدھے راستے پر چلنے کے باعث ہمیں آزمائش اور گناہ سے مقابلہ کرنا ہو لیکن مشکل حالات کے اُس پار اچھّے نتائج اورانعام پانے کی خوشی ہماری منتظر ہے ۔

جس طرح یسوع نے آزمائشوں پرغلبہ حاصل کیا آج اس سے حوصلہ پائیں۔ وہ اپنے سامنے موجود خوشی سے واقف تھا اور اسی لئے اس نے آخر تک برداشت کیا۔اس نے آپ کو بھی ایسا ہی کرنے کی توفیق عنایت کی ہے۔


یہ دُعا کریں:

اَے خدا میں یسوع کی مانند برداشت کرنا چاہتا/چاہتی ہوں۔ میری مدد کر کہ اس انعام کو جو میرا منتظر ہے حاصل کرنے کی خوشی میں جیئوں تاکہ تیرے فضل کی بدولت اپنے راستے کی ہر آزمائش کو برداشت کرسکوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon