آپ کبھی تنہا نہیں ہو سکتے

آپ کبھی تنہا نہیں ہو سکتے

خداوند ہی تیرے آگے آگے چلے گا۔ وہ تیرےساتھ رہے گا۔ وہ تجھ سے نہ دست بردار ہوگا نہ تجھے چھوڑے گا سو تو خوف نہ کر اور نہ بے دل ہو۔ استثنا ۳۱: ۸

انسانوں کوافسوس اور تنہائی جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے۔ یہ دونوں اکثر ایک ساتھ آتے ہیں جیسے کہ بہت سے لوگ تنہائی کے بارے میں افسوس کرتے ہیں۔ ہمیں اکثرخدمت کے دوران ایسے لوگوں کی طرف سے دعائیہ درخواستیں ملتی ہیں جنہیں تنہائی کا سامنا ہوتا ہے۔

خد اکا کلام ہمیں صاف صاف بتاتا ہے کہ ہم تنہا نہیں ہیں۔ خدا ہمیں چھڑانا، تسلی دینا اور شفا دینا چاہتا ہے۔ لیکن جب ہمیں زندگی میں تکلیف دہ مراحل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو ہم اس سادہ سی سچائی کو دیکھ نہیں پاتے۔

ابلیس چاہتا ہے کہ آپ یہ مان لیں کہ آپ تنہا ہیں۔ وہ چاہتا ہے کہ آپ یقین کر لیں کہ کوئی آپ کے احساسات کو نہیں سمجھتا، لیکن وہ جھوٹا ہے۔ خدا ہمارے ساتھ ہے اور اس کے علاوہ مسیح میں ہمارے بہت سے بہن اور بھائی بھی ہمارے ذہنی اور جذباتی حالات سے واقف ہوتے ہیں (دیکھیں ۲ کرنتھیوں ۱: ۳۔ ۴)۔

آپ کے سامنے حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں نہ تو آپ اس وقت تنہا ہیں اور نہ ہی کبھی ہوں گے ۔

جب آپ کو تکلیف کا سامنا ہو اور درد آپ کی روح کو جھنجھوڑ رہا ہو اس وقت اگر آپ کو سمجھ میں نہ آئےتو بس اس سچائی کو جانیں اورمضبوطی سے تھام لیں :خدا آپ سے پیار کرتا ہے، اور اس نے آپ کے لئے اچھا مستقبل رکھا ہوا ہے۔ اس سے امید لگائیں اور بھروسہ رکھیں کہ وہ آپ کے آنسووٗں کو خوشی میں بدل دے گا۔

(دیکھیں یسعیاہ ۶۱: ۱۔۳)

یہ دُعا کریں:

اے خدا میں اکثر اپنے غموں اور تنہائی میں تیری سچائی کو نہیں دیکھ پاتا/پاتی، لیکن میں جانتا/جانتی ہوں کہ تو مجھے نہیں چھوڑے گا۔ میری مدد کرکہ میں یاد رکھوں کہ تو ہمیشہ پاس ہے اور مجھے مسیحی دوست عطا کر جو میری حوصلہ افزائی کریں تاکہ میں تجھے تلاش کروں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon