اپنے آپ کو ہدیے کی تھالی میں ڈال دیں

اپنے آپ کو ہدیے کی تھالی میں ڈال دیں

پس اَے بھائیو۔میں خدا کی رحمتیں یاد دلا کر تم سےاِلتماس کرتا ہوں کہ اپنے بدن اَیسی قربانی ہونے کے لئے نذرکرو جو زِندہ اور پاک اور خداکو پسندیدہ ہو۔ یہی تمہاری مقعول عِبادت ہے۔ رومیوں ۱۲ : ۱

۲ کرنتھیوں ۸ باب میں جب پولس کرنتھس کے ایمانداروں کے ساتھ دینے کے تعلق سے گفتگو کر رہا تھا تو اُس نے اُنہیں مکدونیہ کی کلیسیا کی مثال پیش کی۔ اس نے ۵ آیت میں اُن سے کہا،’’اور ہماری اُمید کے موافق ہی نہیں دیا(ان کا یہ انعام محض ایک عطیہ ہی نہیں تھا) بلکہ اپنے آپ کو پہلے خُداوند کے(اس کے کارندے کے طورپر) اور پھر خدا کی مرضی سے ہمارے سپرد کیا(اپنے ذاتی مفاد کو بالکل پسِ پشت ڈال کراپنے آپ کو ہمارے رحم و کرم پرچھوڑ دیا تا کہ خدا کی مرضی کو پورا کریں)۔

یہ بات مجھے حیران کردیتی ہے کیونکہ اُنہوں نے صرف اپنا روپیہ پیسہ ہی نہیں بلکہ اپنے آپ کو بھی پیش کردیا۔

مجھے نہیں پتہ کہ ہم میں سے کتنے ہیں جو اپنے نام کی پرچی ہدیہ کی تھالی میں ڈالنے کے لئے تیار ہیں ۔ رومیوں ۱۲: ۱ میں بیان ہے کہ ہمیں اپنا سب کچھ کامل قربانی کے طور پر خُداوند کو پیش کرنا ہے۔

اس کے معنی ہیں گرجا گھر کے باہر عملی طور پرخدا کے لئے زندگی گزارنا۔اس کے معنی یہ بھی ہیں کہ ہم اپنے مالی وسائل دینے کےلئے تیاررہیں لیکن اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ اپنی زندگی میں موجود ہرشخص کو پیار کرنے کے لئے تیاررہنا۔اس کے معنی یہ بھی ہیں کہ اپنے وسائل کو خدا کی بادشاہی کے لئے استعمال کرنے کے لئے تیاررہنا۔

پس اگلی بار جب آپ گرجا گھر میں جائیں اور ہدیہ کی  تھیلی آپ کے پاس پہنچے تو میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ خدا کو بتائیں کہ آپ اپنا سب کچھ خدا کے سپُرد کرنا چاہتے ہیں!


یہ دُعا کریں:

اَے خدا میرے پاس جوکچھ  بھی ہے میں تجھے دینا چاہتا/چاہتی ہوں۔ میں اپنے آپ کو زندہ قربانی کے طور پر پیش کرتا/کرتی ہوں۔ مجھ پر ظاہر کر کہ جو وسائل تو نے مجھے دیئے ہیں ان کو کس طرح تیرے جلال کے لئے استعمال کروں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon