
کیا تم نہیں جانتے کہ تمہارا بدن رُوح القّدس کا مَقِدس (سکونت گاہ) ہے جو تم میں بسا ہوا ہے او رتم کو خُدا کی طرف سے (انعام کے طور پر) ملا ہے؟ اور تم اپنے نہیں۔ کیونکہ قیمت سے (قیمتی سمجھ کر خریدے گئے ہو، اس کے بنائے گئے ہو) خریدے گئے ہو۔ پس اپنے بدن سے خُدا کا جلال ظاہر کرو۔ 1 کرنتھیوں 6 : 19 – 20
خُدا ہم میں سے ہر ایک کو بلاتا ہے تاکہ ہم اِس زندگی میں کوئی خاص کام کریں۔ لیکن اس کے لئے ہمیں ایک پکّا ارادہ کرنا پڑے گا کہ ہم اپنے بدنوں کی ۔۔۔۔ یعنی اُس گھر کی جو اُس نے ہمیں رہنے کے لئے عطا کیا ہے حفاظت کریں۔ خُدا نے جو کام ہمارے سپُرد کیا ہے اُس کو پورا کرنے کے لئے ہمیں اپنی زندگی میں توازن کو پیدا کرنا ہوگا یعنی ہمیں کیا کھانا اور کیا پینا ہے، پورا آرام اور ورزش کریں، اورایک صحت مند طرزِ زندگی اپنائیں۔
زندگی میں اِس سے بُری بات کوئی نہیں ہوسکتی کہ ہم ہر وقت اپنے بدن میں بُرا محسوس کریں۔ چونکہ مجھے خود کئی سال تک مناسب غذائیت کے سلسلہ میں اور وزن کے مسائل کے بارے میں جدوجہد کرنی پڑی اس لئے میں ان احساسات کو بہت اچھّی طرح سے سمجھتی ہوں۔ جب ہم صحت مند اور متوازن نہیں ہوتے تو اس وقت ہمیں اچھا محسوس نہیں ہوتا۔ جب اپنے بدنوں کا اچھی طرح سے خیال نہ رکھنے کے باعث ہمارے بدن سست پڑ جاتے ہیں تو اُس وقت وہ کام کرنا جس کے لئے خُدا نے ہمیں بلایا ہے مشکل ہوجاتا ہے۔
میرا اِیمان ہے کہ اپنے بدن کے تعلق سے علم حاصل کرنا ایک روحانی معاملہ ہے یعنی اس کو کس چیز کی ضرورت ہے اوراس کے لئے کیا بہتر ہے۔ جب آپ خُدا کے ساتھ قریبی تعلق میں زندگی بسر کرتے ہیں تو آپ کی ساری زندگی پر اِس کا اَثر پڑتا ہے ۔۔۔۔ یعنی رُوح، جان اور بدن۔ آج میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ آپ خُدا سے دُعا کریں کہ وہ آپ کی مدد کرے تاکہ آپ ایک پختہ ارادہ کرسکیں اور صحت مندانہ اور عقلمندانہ فیصلے کرسکیں جس سے آپ کے اس بدن کو جو اس نے آپ کو عطا کیا ہے فائدہ پہنچے۔
خُدا سے دُعا کریں کہ وہ آپ کو توفیق عطا کرے تاکہ آپ پاک رُوح کی درست اور فائدہ مند راہنمائی کو قبول کرسکیں اور بدن کے منفی اور نقصان دہ محرکات کورد کرسکیں۔