اپنی انفرادیت کو قائم رکھیں

اپنی انفرادیت کو قائم رکھیں

میرا فخر(اُس کی مدد سے) خُدا پراور اُس کے کلام پر ہے میرا توکل  خُدا پر ہے۔ میں ڈرنے کا نہیں بشر میرا کیا کر سکتاہے؟ زبور ۵۶: ۴

کیا آپ کھیل کھیل کر، اور کھیل کے کئی سوانگ بھر کر اور دوسروں کی مانند بننے کی کوشش کرکر کے تھک چکے ہیں؟ کیا آپ نہیں چاہتےکہ آپ کو جیسے اور جہاں کی بنیاد پر قبول کیا جائے اور آپ کے اُوپرکسی دوسرے کی مانند بننے کا کوئی دباوٗ نہ ہوکیونکہ آپ نہیں جانتے کہ دوسرے شخص کی مانند کیسے بنا جائے؟کیاآپ اپنی انفردیت کو قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کی مانند بننے کی اپنی خواہش کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں؟

اگر آپ اپنے خوف پر فتح پانا اور خدا کی مرضی کےمطابق بننا چاہتے ہیں تو آپ کو دلیر ہونا پڑے گا۔ ناخوشی اور پریشانی اُس وقت آتی ہے جب ہم اپنی انفرادیت کو رد کر کے دوسروں کی مانند بننا چاہتے ہیں۔

خدا چاہتا ہے کہ اس نے جیسا آپ کو تخلیق کیا ہے آپ اِس کو قبول بھی کریں کریں اورپسند بھی اور دوسرے لوگوں کی توقعات کے مطابق زندگی بسر کرنے اوران کی سوچ کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنے کی کوشش میں نہ لگے رہیں۔آپ کو ضرور اپنے آپ سے یہ سوال پوچھناچاہیے کہ کیا میں انسانوں کو خوش کرنے والا/والی ہوں یا خدا کو خوش کرنے والا/والی؟ زندگی میں حقیقی خوشی اور اطمینان اُس وقت آتا ہے جب ہم انسان کو خوش کرنے کی بجائے خُدا کو خوش کرنے میں مشغول رہتے ہیں۔

جب خدا نے آپ کو بنایا تو وہ جانتا تھا کہ وہ کیا کررہا ہے۔ آپ ایک منفرد شخصیت کے مالک ہیں۔۔۔ خدا نے آپ کو بہت خوبصورت اور شاندار طریقہ سے تخلیق کیا ہے! آپ اپنے آپ کو یسوع مسیح میں نئے مخلوق کے طورپر قبول کریں اور اس میں اپنی حیثیت کو جانتے ہوئے تحفظ اور اعتماد حاصل کریں۔


یہ دُعا کریں:

اے خدا میں انسان سے نہیں ڈروں گا/گی۔ میں تیرے ساتھ تعلق میں محفوظ اور پراعتماد ہونا چاہتا/چاہتی ہوں۔ آج میں وہ  منفرد شخص بننے کی دلیری کروں گا/گی جو تو نے مجھے بنایا ہے ۔ میں تجھے خوش کرنا چاہتا/چاہتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon