اپنی دوڑ دوڑیں

پس جب کہ گواہوں کا ایسا بڑا بادل ہمیں گھیرے ہوئے ہے تو آؤ ہم بھی ہر ایک بوجھ اور اُس گناہ کو جوہمیں آسانی سے اُلجھا لیتا ہے دور کرکے اُس دوڑ میں صبر سے دوڑیں جو ہمیں درپیش ہے  عبرانیوں 12 : 1

اگر ہم زندگی کی دوڑ میں دوڑنا چاہتے ہیں یا اپنی منزل کو پانا اور خُدا کی مرضی کو پورا کرنا  چاہتے ہیں تو اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم ہر بوجھ اور گناہ کو دور کریں اور صبر  سے اس دوڑ  میں دوڑیں۔ جس زمانہ میں یہ آیت تحریر کی گئی کھلاڑی اپنے بدن کو اسی طرح تیار کیا کرتے تھے جس طرح ہم آج کل کرتے ہیں۔ لیکن دوڑ کے وقت وہ اپنے سارے کپڑے اُتار کر صرف لنگی پہنتے تھے تاکہ جب وہ دوڑیں تو اُنہیں کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وہ اپنے بدنوں پر اعلیٰ قسم کے تیل کی مالش بھی کیا کرتے تھے۔

ہمیں ہدایت کی گئی ہے کہ ہم اپنی مسیحی زندگی میں سے ہر اُس چیز کو دور کردیں جوخُدا کی مقرر کردہ دوڑ میں رکاوٹ کا باعث ہو سکتی ہے۔ اگر ہم یہ دوڑ جیتنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ ہم اچھّے طریقہ سے تیل لگا لیں یعنی پاک رُوُح (جسے اکثر تیل سے تشبیہ دی گئی ہے) کا مسح حاصل کریں۔

ابلیس بہت سی چالوں کو استعمال کرکے ہمیں اُلجھاتا اورخُدا کے کلام کی فرمانبرداری اور اس کے ساتھ نزدیکی تعلق پیدا کرنے سے روکتا ہے۔ وقت کے استعمال کے سلسلے میں بہت سی باتیں اورکام ہمیں الُجھا لیتے ہیں۔ لیکن خُدا کی راھنمائی سے ہم ان باتوں کوجو ہمارے لئے رکاوٹ کا سبب ہیں دور کرسکتے ہیں۔ اپنی آنکھیں مقصد کی طرف لگائیں اور ان باتوں کو "نہ”  کہنا سیکھیں جو آپ کی توجہ کو ہٹاتی اور آپ کو  پوری قوت میں کام کرنے سے روکتی ہیں۔


اپنی زندگی میں پُرعظم فیصلہ کریں تاکہ کوئی بات  خُدا کےمںصوبے اورمقصد کو پورا کرنے کی راہ میں رکاوٹ کا باعث نہ بنے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon