اپنی زندگی سے پیار کرنا

اپنی زندگی سے پیار کرنا

چور نہیں آتا مگر چُرانے اور مار ڈالنے اور ہلاک کرنے کو۔ مَیں اِس لِئے آیا کہ وہ زِندگی پائیں اور کثرت سے پائیں (مکمل ہوکر چھلکنے لگے)۔  یُوحنّا   10 : 10

کیا آپ کو یقین ہے کہ خُدا چاہتا ہے کہ آپ اپنی زندگی سے لطف اندوز ہوں؟ جی ہاں وہ ایسا چاہتا  ہے! درحقیقت، آپ کے لیے خُدا کی مرضی کا ایک حصہ یہ ہے کہ آپ زندگی کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوں۔ میں جانتی ہوں کہ یہ سچ ہے کیونکہ اس کا کلام بہت سی جگہوں پر ایسا کہتا ہے۔ سلیمان بادشاہ جسے بہت دانشمند سمجھا جاتا ہے، اُس نے واعظ 2 : 24 میں  کہا کہ: "پس اِنسان کے لِئے اِس سے بِہتر کُچھ نہیں کہ وہ کھائے اور پِئے اور اپنی ساری مِحنت کے درمِیان خُوش ہو کر اپنا جی بہلائے۔ مَیں نے دیکھا کہ یہ بھی خُدا کے ہاتھ سے ہے۔”

سلیمان نے کہا کہ آپ اپنی محنت سے لطف اندوز ہوں۔ ہمیں لطف اندوزی کی قدر کرنا سیکھنا چاہیے کیونکہ یہ ایک متوازن اور صحت مند انسان ہونے کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہماری زندگی ایک بہت بڑی پارٹی یا چُھٹی بن جائے لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ خُدا کی طاقت کے ذریعے ہم تمام زندگی کے لیے شُکر گزار ہونا اور اس سے لطف اندوز ہونا سیکھ سکتے ہیں۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے  باپ، میں شُکر گزار ہوں کہ یسوع اس لیے آیا تاکہ مجھے بھرپور زندگی ملے۔ جب وقت مشکل ہوتا ہے اورایسا لگتا ہے کہ خوشی کہیں بہت دور ہے تو مجھے یاد رکھنے میں مدد کر کہتُو نے وعدہ کیا ہے کہ میں اپنی زندگی سے لطف اندوز ہو سکتا/سکتی ہوں۔ تیرا شُکر ہو اسخوشی، اطمینان اور سلامتی کے لیے جو مجھے تجھ میں ملتی ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon