اپنی زندگی کےلیےخدا کی دی ہوئی فتح کی رویأ کو پکڑیں۔

اپنی زندگی کےلیےخدا کی دی ہوئی فتح کی رویأ کو پکڑیں۔

اور خداوند تجھ کو دُم نہیں بلکہ سر ٹھہرائے گا اور تُو پشت نہیں بلکہ سر فراز ہی رہے گا بشرطیکہ تُو خداوند اپنے خُدا کے حکموں کو جو میں تجھ کو آج کے دن دیتا ہوںسُنے اور احتیاط سے اُن پر عمل کرے۔ اِستثنا ۲۸: ۱۳

میَں اپنی زندگی میں کچھ عظیم فتوحات حاصل کر چُکی ہوں ۔ خدا نے مجھے کئی پُرانے گناہوں، غلامی اور عادتوں سے آزاد کیا ہے۔  جس خوشی  کا تجربہ مجھے ہوا ہے  وہ بے حد حیرت انگیز ہے، اور خدا چاہتا ہے کہ ہم سب کو یہ تجربہ حاصل ہو۔

ابھی مجھےاور بھی جنگیں لڑنی ہیں، رکاوٹوں کو عبور کرنا ہےاور مجھے یقین ہے آپ بھی ایسا کریں گے۔ میَں آپ  کو تاکید کرتی  ہوُں کہ آپ آج ہی انتخاب کریں کہ آپ کو کام کا آغاز آج  کہاں سے  شروع کرنا ہے، اور پھر خود کو  فتحمند  زندگی گُذارتے ہوۓ دیکھیں جو آپ مسیح  کے ذریعہ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ تصّور کریں کہ جب آپ آزاد ہونگے تو آپ کی زندگی کیسی دِکھائی دے گی۔

میَں اِستثنا  ۲۸: ۱۳ کو ترغیب دینے کےلئے اِستعمال کرنا چاہتی ہوں۔ میَں چاہتی ہوں کہ آپ پُورا باب پڑھیں۔ بنیادی طور پر یہ حوالہ بتاتا ہے کہ اگر ہم خُدا کی فرمانبرداری کریں گے، تو وہ آپ کو برکت دے گا، اور اگر آپ خدا کی حُکم عدوُلی کرو گے تو آپ پر لعنت ہوگی۔ اب یہ ایک  طاقتور ترغیب ہے، کیا آپ اِس بات  سے مُتفق نہیں ہونگے؟

’میَں خدا کے ساتھ  اِسلئے کام کرنا چاہتی ہوں تاکہ چیزوں کو فتح کر وں اور مخالف کو اپنے اوپر حکومت کرنے سے روک سکوں‘۔ درحقیقت ، میرے خیال میں زندگی کی سب سے حیرت انگیز تبدیلی یہ کہنےمیں ہے، ’’اَے خُدا میں تبدیل ہونا چاہتی ہوں، میَں تجھے خوش کرنا چاہتی ہوں’‘۔

جب آپ کی سوچ کا تعین اِس بات پر ہو جاۓ تو آپ ہر چیز سے آزاد ہو کر آگے بڑھ جاتے ہیں، ایک کے بعد ایک چیز کو ٹھیک کرتے ہوۓ اور بہت جلد آپ کو احساس ہونے لگتا ہے کہ آپ اُس اِختیار میں چل رہے ہیں  جو مسیح میں آپکو ملا ہے۔

آپ جوش میں رہ کر زندگی کو ترقی اور تبدیلی کے بغیر نہ گُذاریں کیونکہ پھر آپ سے وہ اچھی چیزیں چھوٹ سکتی ہیں جو خدا آپ کے ذریعہ سے کروانا چاہتا ہے۔آپ جیسا بننا چاہتے ہیں اُس کی تصویر کا خاکہ اپنے ذہن میں بنائیں اور خدا کی آزادی کی جستجوُ شروع کر دیں۔ کیونکہ دِن میں ایک بار ایسا کام  کرنے کے بعد آپ خُدا کے ساتھ مل کر کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

یہ دُعا کریں:

اَے خُدا ، میں ایمان رکھتی ہوں کہ میں تیری آزادی کا تجربہ حاصل کر سکتی ہوں ۔  آج میں خود کو تُجھ میں ایک آزاد انسان دیکھ سکتی ہوں۔ جب میں تجھے خوش  کرنے کی کوشش کروں اوراُس اِختیار میں چلوں جو تو نے مجھے بخشا ہے تو اِس کے لئے مجھے اپنی قوت عطا کر۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon