اپنی پوری صلاحیت کو بروئے کار لائیں

اپنی پوری صلاحیت کو بروئے کار لائیں

ہم ہرطرف سے مُصِیبت تو اُٹھاتے ہیں لیکن لاچار نہیں ہوتے۔ حَیران تو ہوتے ہیں مگر نااُمید نہیں ہوتے۔  2 کُرِنتھِیوں 4 : 8

مجھے پورا یقین ہے کہ اپنی پوری صلاحیت کو بروئے کارلانے کے مقام تک پہنچے کا تعلق اس بات سے ہے کہ آپ مشکلات کا سامنا کیسے کرتے ہیں۔ مشکلات ہمیشہ بُری نہیں ہوتیں۔ دراصل، مشکلات کے لیے شُکرگزار ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ خُدا اُنہیں آپ کو مضبوط کرنے کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔ ونسٹن چرچل نے کہا تھا، "مشکلات پر قابو پانے کا مطلب ہے نئے مواقعے حاصل کرنا” اور میں پورے دل سے اس بات کی تائید کرتی ہوں۔

اگرآپ مشکلات اور مسائل کے سبب سے بیزار، دہشت زدہ اور حوصلہ شکن ہوجاتے ہیں تو آپ کبھی بھی اِن پر قابو نہیں پا سکتے۔ لیکن اگر آپ ان مشکلات میں سے جن کا آپ سامنا کر رہے ہیں بغیر گھبرائے ہوئے گزر جائیں اور بیچ میں ہمت چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے اور شُکرگزار دل سے آگے بڑھتے جائیں تو آپ وہ مہارت اور ثابت قدمی حاصل کر لیں گے جس کے لیے آپ تخلیق ہوئے اور ہر وہ کام کریں گے جو خُدا آپ سے چاہتا ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

میں شُکرگزار ہوں اَے باپ کہ  مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے مجھے ہمت ہارنے کی ضرورت نہیں ہےمیں گھبرائے بغیران کا سامنا کرسکتا/سکتی ہوں یہ جانتے ہوئے کہ تُو ہمیشہ میرے ساتھ ہے۔ تیرے اس وعدے کے لیے شُکرگزار ہوں کہ جو تُم میں ہے وہ اُس سے بڑا ہے جو دُنیا میں ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon