یسوع نے اُن کی طرف دیکھ کر کہا کہ یہ آدمیوں سے تو نہیں ہوسکتا لیکن خُدا سے سب ہوسکتا ہے۔ متّی 19 : 26
خُدا سے اپنی زندگی کے لئے خواب اور رویا مانگنا بہت اہم ہے۔ اگر ہمارے سامنے کوئی منزل نہیں ہے تو ہم بنجر زمین کی مانند ہے۔ خُدا نے ہمیں اس لئے تخلیق کیا ہے کہ ہم بامقصد زندگی بسر کریں۔ افسیوں 3 : 20 میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ خُدا "ہماری درخواست اور خیال سے بہت زیادہ کام کرسکتا ہے۔” اس لئے مسیحی کی حیثیت سے ہم بڑی سوچیں اور بڑے مقاصد رکھ سکتے ہیں، اور بڑی باتوں کی اُمید لگا سکتے ہیں۔
بہت دفعہ کسی کام کو مکمل کرنے کے لئے جو اقدام کرنے ضروری ہیں ان کے بارے میں ہم سوچتے ہیں کہ وہ ہمارے لئے کرنا ناممکن ہیں۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب ہم خُدا کی طرف جو سب کچھ کر سکتا ہے دیکھنے کی بجائے اپنی طرف دیکھتے ہیں۔
جب خُدا نے یشوع کو بلایا کہ وہ موسیٰ کی جگہ لے اور وعدہ کی ہوئی سرزمین پر قبضہ کرنے کے لئے بنی اسرائیل کی راھنمائی کرے تو اُس نے اُس سے کہا "جیسے میں موسیٰ کے ساتھ تھا ویسے ہی تیرے بھی ساتھ رہوں گا۔ میں نہ تجھ سے دست بردارہوں گا اور نہ تجھے چھوڑوں گا” (یشوع 1 : 5)۔
اگر خُدا ہم سےوعدہ کرتا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہوگا ۔۔۔۔ اور وہ اپنا وعدہ پورا کرتا ہے ۔۔۔۔ تو یہی وہ یقین دہانی ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے۔ اس کا زور ہماری کمزوری میں پورا ہوتا ہے (2 کرنتھیوں 12 : 9)۔ آپ کی کوئی بھی کمزوری کیوں نہ ہوخُدا کا زورآپ کی زندگی میں آپ کی سوچ سے بڑھ کا کام کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔
جب ہم خُدا پر ایسے کاموں کے لئے بھروسہ کرتے ہیں جو ہمیں بہت مشکل اور ناممکن لگتے ہیں تواِس سے خُدا کو عزّت ملتی ہے۔