
اور مُحبّت اور نیک کاموں کی ترغیب (تحریک دیں اور اُبھاریں) دینے کے لئے ایک دوسرے کا لحاظ رکھیں۔ عبرانیوں ۱۰: ۲۴
میری تین سہیلیاں ہیں جن کے ساتھ میں کبھی کبھار دوپہر کا کھانا کھانے یا کافی پینے کے لئے جاتی ہوں۔ ہم اکثر آپس میں ایسےنئے خیالات اور طریقوں کے تعلق سے گفتگو کرتی ہیں جن کے ذریعے ہم دوسروں کے لئے باعثِ برکت بن سکتیں ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اس قسم کی گفتگو خُدا کو بہت پسند ہے۔
دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنے یا نیک کاموں میں سرگرم ہونے کا خیال کوئی نیا نہیں ہے۔ عبرانیوں ۱۰ : ۲۴میں بیان کیا گیا ہے کہ ہمیں محبت اور نیک کاموں کی ترغیب دینے کے لئے ایک دوسرے کو اُبھارنا (لحاظ کرنا)چاہیے۔ دراصل ہمیں سوچ بچار کے ساتھ ایک دوسرے کو نیک کاموں، محّبت اور مدد کی ترغیب دینی چاہیے۔
خود سے خدا کی پیروی کرنا عظیم بات ہے لیکن میں نے سیکھا ہے کہ اگر ہم دوستوں کے ساتھ مل کر ایسا کریں تو اس سے بہت خوشی ملتی ہے۔ میں آپ کو چیلنج کرنا چاہتی ہوں کہ ایسےہم خیال لوگوں کی تلاش کریں جوآپ کی طرح خد اکی پیروی کرنا چاہتے ہیں۔ دوستوں کی ایسی محفل کا اہتمام کریں جہاں آپ مل کر مسیحی زندگی بسر کرنے کے عملی پہلووٗں پر غورکر سکیں۔
یہ دُعا کریں:
اَے پاک روح مجھے صیح دوستوں سے ملاجو میری مدد کریں تاکہ میں تیری پیروی میں سرگرم ہو سکوں۔ ہم ساتھ مل کر مسیحی زندگی بسر کرنے اور خدا کی محبت کے اظہار کے طریقوں پر غور کرسکیں ۔