میں نے خُداوند سے ایک (اصرار کیا ہے) درخواست کی ہے ۔ میں اُسی کا طالب رہوں گا کہ میں عمر بھر خُداوند کے گھر میں (اُس کی حضوری میں) رہوں تاکہ خُداوند کے جمال (شیریں جمال اور خوش کن دلکشی) کو دیکھوں اور اُس کی ہیکل میں استفسار کیا کروں۔ زبور 27 : 4
اگر آپ کو یہ پتہ چلے کہ آپ صرف ایک چیز کی درخواست کرسکتے ہیں تو وہ چیز کیا ہوگی؟ داؤد کہتا ہے کہ صرف ایک چیز ہے جس کا وہ طالب ہے : اور وہ یہ ہے کہ وہ خُدا کی حضوری میں رہے۔
ہماری زندگی میں سب سے اہم چیزیہ ہونی چاہیے کہ ہم خُدا کی قربت کو حاصل کریں۔
لیکن ہم روزمرہ کے کاموں میں اِس قدر مگن ہوجاتے ہیں کہ ہم سب سے اہم بات کو نظر انداز کردیتے ہیں ۔۔۔۔ یعنی خُدا کے ساتھ وقت گزارنا، اُس کو جاننا، اُس کی تعریف کرنا، اُس کی راھنمائی کے طالب ہونا۔
دنیا میں بہت سے لوگ ہیں جوخالی ہیں اس لئے وہ اپنی زندگی کے خلا کو نئی کار، نوکری میں ترقی، کسی تعلق، یا کسی اور چیز سے بھرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ لیکن کسی اور چیز میں اطمینان ڈھوںڈنے کی اُن کی یہ کوشش کبھی بھی پوری نہیں ہوسکتی کیونکہ ہم میں سے ہر ایک کے اندر ایک ایسا خلا ہے جسے خُدا کے علاوہ کوئی بھی چیز بھر نہیں سکتی کیونکہ یہ خلا خُدا کی ہستی سے مشابہت رکھتا ہے۔
میں آٌپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ پہلے خُدا کی تلاش کریں اور اپنی زندگی کی باقی باتوں کو اس کے بعد مکمل کریں، اگر آپ اُس کو اپنی زندگی میں سب سے پہلے رکھیں گے تو آپ کو توقع سے زیادہ برکت ملے گی۔
خُدا وہ "ایک ہستی” ہے جو آپ کو عظیم خوشی، اطمینان، تسلُی اور تسکین عطا کرسکتا ہے۔