ایک کامل دِل

ایک کامل دِل

کیونکہ خُداوند کی آنکھیں ساری زمین پر پھرتی ہیں تاکہ اُن کی اِمداد میں جن کا دِل اُس کی طرف کامل ہے اپنے تئیں قوی دکھائے۔۲ تواریخ ۱۶ : ۹

میری زندگی میں بارہا خدا نے مجھ پر یہ ظاہر کیا کہ وہ ایسے لوگوں کی تلاش میں ہے جن کے دل کامل ہیں نہ کہ بہترین کام کرنے والوں کی۔

بہت سے لوگ یہ سوچتے ہیں کہ خُدا ان کو اس وقت تک استعمال نہیں کرےگا جب تک ان کی زندگی کا ہر حصہ کامل نہیں ہوجاتا۔اس قسم کی سوچ لوگوں کو خدا کے کام سے روکتی ہے۔ خُدا ہماری کمزوریوں کے باوجود ہمیں استعمال کرتا ہے۔

بعض اوقات لوگ آپ سے آپ کے کاموں کی وجہ سے ’’محبت ‘‘کرتے ہیں۔اس لئے اگر آپ اُن کی مرضی کے مطابق کام کرتے ہیں تو وہ آپ کو قبول کریں گے لیکن اگرآپ ایسا نہیں کریں گے تووہ آپ کو رد کردیں گے۔ خُدا کی محبت کی بنیاد خُدا خود ہے۔ وہ آپ کو جہاں اورجیسا کی بنیاد پر قبول کرتا اور پیارکرتا ہے۔

اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم لاپراہی سے زندگی بسر کریں اور پاک رہنے کی آرزو نہ کریں۔ وہ شخص جس کا دل خدا کی طرف کامل ہے وہ خلوص دلی اورجوش سے خدا کو ہربات میں خوش کرنے کی خواہش کرتا ہے، تو بھی وہ جانتا ہے کہ خدا ان کہ کسی کمزوری اور خامی کے باعث ان کوکبھی بھی رد نہیں کرے گا۔ وہ ہم سے محبت کرنا اور ہماری کمزوری میں ہماری مدد کرنا چاہتا ہے۔

خدا کی محبت کو حاصل کریں اور اس کے بدلے میں اپنے کامل دل سے اس سے پیار کریں!


یہ دُعا کریں:

اَے خدا میں جانتا/جانتی ہوں کہ میری کمزوری اور خامیوں کے باوجود تو مجھ سے پیار کرتا ہے۔ میں اس محبت کے لئے تیرا/تیری شکرگزار ہوں اور اپنا دِل تجھے دیتا/دیتی ہوں کیونکہ تو مجھے استعمال کرسکتا ہے جب میں کامل دل سے تیری پیری کروں گا/گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon