
اور یوں ہوگا کہ جو کوئی خُداوند کا نام لے گا (دُعا کرے گا، تعریف کرے گا، پرستش کرے گا خُداوند ۔۔۔۔ مسیح کی) نجات پائے گا۔ اعمال 2 : 21
بہت سال پہلے جب گاڑی کی سیٹ بیلٹ باندھنے کا قانون نہیں بنا تھا ایک دن میرا ایک دوست اپنے نوجوان بیٹے کے ساتھ ایک مصروف شاہراہ پر گاڑی میں جارہا تھا۔ گاڑی کا وہ دروازہ جہاں اس کا بیٹا بیٹھا ہوا تھا اچھّی طرح سے بند نہیں کیا گیا تھا اور جب اُس نے اچانک سے تیزی کے ساتھ ایک موڑ کاٹا تو گاڑی کا دروازہ کھُل گیا اور اُس کا بیٹا گاڑی سےباہر مصروف سڑک پر گر گیا۔ میرے دوست کی نے اپنی آنکھوں سے جو آخری نظارہ دیکھا وہ یہ تھا کہ ایک گاڑی اس کے بیٹے کے بالکل اُوپر سے گزرنے ہی والی ہے۔ اُسے اس وقت کچھ نہیں سوجھا بس اُس کے منہ سے یہ نکلا کہ "خُداوند یسوع!”
اس نے اپنی گاڑی روکی اور اپنے بیٹے کی طرف لپکا۔ وہ حیران ہوگیا کیونکہ اس نے دیکھا کہ اُس کا بیٹا بالکل محفوظ ہے لیکن وہ شخص جو گاڑی چلا رہا تھا اور جس کی گاڑی نے اس کے بیٹے کو تقریباً کچل ہی ڈالا تھا خوف کی شدت سے کپکپا رہا تھا۔
میرے دوست نے اُس سے کہا کہ "پریشان نہ ہوں، میرا بیٹا ٹھیک ہے۔ خُدا کا شُکر کریں کہ آپ گاڑی کو روکنے میں کامیاب ہوگئے۔” اُس شخص نے جواب دیا کہ "آپ سمجھ نہیں رہے، میں نے تو اپنی بریک پر پاؤں رکھے ہی نہیں تھے!”
اگرچہ وہ شخص کچھ بھی نہیں کرسکتا تھا لیکن خُداوند یسوع کا نام غالب آیا اور اُس بچے کی جان بچ گئی۔
مصیبت کے وقت میں خُداوند یسوع کے نام کو پکاریں۔ جتنا زیادہ آپ اور میں مصیبت اور ضرورت کے وقت میں اس کی وفاداری کا تجربہ کریں گے ۔۔۔۔ اتنا ہی زیادہ ہم حالات اور واقعات پر اُس کے نام کی قوّت کے گواہ ہوں گے ۔۔۔۔ اتنا ہی ہمارا اِیمان بڑھے گا، ہمارا بھروسہ بُلند ہوگا اور ہم اتنا ہی زیادہ ہم اُس کی قربت حاصل کریں گے۔
خُداوند یسوع کے نام میں قدرت ہے ہر اُس بحران کے لئے جو آپ کی زندگی میں آئے گا۔