
…کیونکہ وہ اپنے سورج کو بدوں اورنیکوں دونوں پرچمکاتا ہے اورراستبازوں اور ناراستوں دونوں پرمینہ برساتا ہے۔ متی ۵: ۴۵
کیا آپ نے کبھی کسی کوخدا سے برکت حاصل کرتے دیکھ کر یہ محسوس کیا ہے کہ وہ شخص اس برکت کے قابل نہیں ہے؟کیا جن لوگوں نے آپ کو دُکھ پہنچایا ہے آپ نے ان کو برکات حاصل کرتے ہوئے دیکھا ہے؟
جب وہ لوگ جوآپ کو تکلیف پہنچاتے ہیں برکت حاصل کرتے ہیں تو عین ممکن ہے کہ آپ کو بُرا محسوس ہو…کم از کم میرے ساتھ تو ایسا ہوتارہا ہے جب تک کہ میں نے معاف کرنا نہیں سیکھ لیا۔
بائبل بیان کرتی ہے کہ اچھّی اور بُری باتیں نہ صرف راستبازوں بلکہ ناراستوں کے ساتھ بھی ہو سکتی ہیں۔ جب ان لوگوں کو برکت ملتی ہے جو ہمیں تکلیف پہنچاتے ہیں تو اُن کو معاف کرنا اور بھی مشکل ہو جاتا ہے لیکن آپ کو پھر بھی اُن کے لئے دُعا کرنے کے لئے بلایا گیا ہے۔
آج میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ اُن لوگوں کے لئے دُعا کریں جنھوں نے آپ کو دُکھ دیا ہے اور اُن کے لئے باعثِ برکت بنیں۔ چاہے ایسا کرنے سے آپ کو تکلیف یا اُلجھن ہی کیوں نہ محسوس ہوتی ہو۔ کیونکہ ایسا کرنے کے لئے آپ کو ایک فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔اور معافی کی بنیاد ہمارے فیصلے پر ہے نہ کہ جذبات پر۔ لیکن اِس سے آپ کو شفا ملے گی۔
معافی کی زندگی بسر کرنے سے آپ مسیح کی مانند بنتے جاتے ہیں۔ جب آپ معافی کی اہمیت کو سمجھ کر اپنے دُکھ دینے والوں کے لئے برکت کی دُعا مانگتے ہیں تو آپ کے دل کو کڑواہٹ سے شفا مل جاتی ہے اور آپ آگے بڑھتے ہوئے اپنے لئے خدا کی برکت کوحاصل کرتے ہیں۔
یہ دُعا کریں
اَے خدا اپنے دُکھ پہنچانے والوں کے لئے دُعا کرنا بہت مشکل ہو سکتاہے لیکن میں جانتا/جانتی ہوں کہ مجھے اُن کے لئے برکت کی دُعامانگنی چاہیے ۔ میں نے جان لیا ہے کہ معافی ایک فیصلہ ہے، پس میری مدد فرما ۔