بہترین کی تیاری کریں

بہترین کی تیاری کریں

(ہر حالت میں) اَے صادقو! (تم اَے راستبازوں جن کی خُدا کے ساتھ صُلح ہےخُداوند میں شادمان رہو۔ حمد کرنا راست بازوں (جن کے دِل ایسے ہیں) کو زیبا ہے۔  زبور 33 : 1

اس سے بہت فرق پڑتا ہے کہ ہم ہر نئے دن اور نئے حالات کا سامنا کس طرح سے کرتے ہیں۔ اگر ہم وقت سے پہلے ہی یہ فیصلہ کرلیں کہ جب تک ہماری خواہش کے مطابق ہمیں مِل نہیں جاتا  اُس وقت تک نہ تو ہم خوش ہوں گے اور نہ ہی مطمئین ہوں گے تواس صورت میں مطمئین ہونا ممکن نہیں ہے۔

میں نے لوگوں کواِس طرح سے کہتے ہوئے سُنا ہے کہ "اگر کل بارش ہوئی تو مجھے کوئی خوشی نہیں ہوگی” یا یہ کہ "اگر مجھے نوکری نہ ملی تومیں بہت پریشان ہوجاؤں گا/گی۔” جب ہم اس قسم کے خیال رکھتے ہیں تو ہم خود کو ناخوش رہنے کے لئے تیار کرلیتے ہیں اورمشکل آنے سے پہلے ہی ہم اپنی خوشی اور اطمینان کھو دیتے ہیں۔

پریشان ہونے کی تیاری کرنے کی بجائے ہمیں مطمئین رہنے کی تیاری کرنی چاہیے۔ ہمارے خیال اور گفتگو اِس طرح ہونے چاہیں کہ "میں چاہتا/چاہتی ہوں کہ کل موسم بہت اچھّا ہو اورمجھے اُمید ہے کہ یہ نوکری مجھے مل جائے گی لیکن میری خوشی خُداوند یسوع مسیح کے ساتھ تعلق میں ہے، کل چاہے حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں میں خوش اور مطمئین رہوں گا/گی۔ کل چاہے بارش ہو یا آسمان صاف ہو، چاہے مجھے نوکری ملے یا نہ ملے، میں خُداوند میں خوش رہوں گا/گی!”

ہم اپنی زندگی کس طرح سے گزارتے ہیں اس سے ہماری زندگی کے معیار پر بہت فرق پڑتا ہے۔ جب ہم زندگی کے مسائل کوحل کرنے میں ناکام ہو جائیں اُس وقت ہمیں اپنی زندگی گزارنے کے انداز کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

چاہے آج کا دِن آپ کی مرضی کے مطابق گزرے یا نہ گزرے تو بھی ایک فیصلہ کر لیں کہ آپ خوش رہیں گے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon