بہترین کے لئے یقین

بہترین کے لئے یقین

کیونکہ جو دِل میں بھرا(لبریز، جواُس میں کثرت سےموجود ہے) ہے وہی مُنہ پرآتا ہے۔  متّی 12 : 34     

وہ شخص جو خُدا کے نزدیک ہے وہ دوسروں کے بارے میں اور اپنے بارے میں اور اپنے حالات کے بارے میں مثبت، حوصلہ افزاء اور تعمیری خیالات رکھتا ہے۔

آپ دوسروں کو زبان سے صرف اُس وقت صلاح دے سکتے ہیں جب آپ اس شخص کے بارے میں اپنے دِل میں نرم خیالات رکھتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ جو کچھ آپ کے دِل میں ہے وہی آپ کے منہ سے نکلے گا (متّی 12 : 34)۔ خیالات اور الفاظ تخلیقی اور تباہ کن قوت کے حامل یا ہتھیارہوتے ہیں (امثال 18 : 21)۔ اس لئے چاہیے کہ کچھ "مُحبّت بھرے خیالات” کو دانستہ طور پر اپنایا جائے۔

میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ آپ دوسرے لوگوں کے لئے مُحبّت کے خیالات اپنائیں۔ حوصلہ افزائی کی باتیں کریں۔ دوسروں کا ساتھ دیں اور ان کورُوحانی زندگی میں آگے بڑھنے کی نصیحت کریں۔ ایسی زبان بولیں جن سے دوسروں کو بہتر محسوس ہو اور جن سے ان کو حوصلہ اور زور ملے۔

ہر انسان پہلے ہی سے بہت سے مسائل سے دوچار ہے۔ ہمیں ان کو پھاڑنے سے ان کی مشکلات میں اضافہ نہیں کرنا۔ ہم ایک دوسرے کومُحبّت سے تعمیر کریں (1 تھسلنیکیوں 5 : 11)۔  مُحبّت سب کی بہتری چاہتی ہے (1 کرنتھیوں 13 : 7)۔


جب ہمارے خیالات، اعمال، اور رویے کلام کے مطابق ہوتے ہیں تو اُس وقت ہم خُدا کے کلام کی فرمانبرداری میں چل رہے ہوتے ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon