بیابان میں وفادار

بیابان میں وفادار

اے خُدا! تو میرا خُدا ہے۔ میں دِل سے تیرا طالب ہوں۔ خشک اور پیاسی زمین میں جہاں پانی نہیں میری جان تیری پیاسی اور میرا جسم تیرا مشتاق  ہے۔  زبور 63 : 1

ہم خُداوند سے چاہے کتنی ہی مُحبّت کیوں نہ کریں اور ہم چاہے اُس کے کتنے ہی قریب کیوں نہ ہوں بالآخر ہم سب کو ایسے وقت میں سے گزرنا پڑے گا جب ہم بہت پیاس محسوس کریں گے … ایسا وقت جب مدد کے لئے ہمارے پاس زیادہ چیزیں نہیں ہوں گی یا ایسی چیزیں جن سے ہماری پیاس بجھ جائے۔ اس وقت میں جب ہم عبادت کے لئے گرجا گھر جاتے ہیں تو جیسے جاتے ہیں ویسے ہی خالی ہاتھ لوٹ آتے ہیں۔ ہمیں ایسے وقت کا تجربہ بھی ہوتا ہے جب ہماری دُعائیں ہمیں خشک لگتی ہیں اور ایسا وقت بھی ہوتا ہے جب ہمیں نہ توخُدا کی کوئی آواز سنائی دیتی ہے اور نہ ہی اس کی طرف سے کچھ  محسوس ہوتا ہے۔

میں ایسے وقت میں سے گزری ہوں جب میں خود کوبُلندیوں پر محسوس کرتی تھی اور پھر ایسا وقت بھی میری زندگی میں آیا جب میں خود کو پست محسوس کرتی تھی۔ میں نے اپنی دُعائیہ زندگی اور حمد وثنا کے وقت میں خشکی محسوس کی ہے۔ میری زندگی میں ایسا وقت بھی تھا جب میں نے خُدا کی آواز کو بہت صاف صاف سُنا، لیکن ایسا وقت بھی تھا جب میں نے اُس کی کوئی آواز نہیں سُنی۔

جب آپ اس قسم کے کسی موسم میں سے گزریں تو اُس کو اپنے اُوپر حاوی نہ ہونے دیں۔ خُدا آپ کے ساتھ ہے چاہے آپ اس کی حضوری کو محسوس کریں نہ کریں۔ ایک بالغ مسیحی اپنے احساسات کو خُدا اور اپنے تعلق کو تعین کرنے کے لئے استعمال نہیں کرتا۔ آپ اِیمان سے خُدا سے مُحبّت کرنے اور اس کی پرستش کرنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ آپ دُعا کرسکتے ہیں اور یقین کرسکتے ہیں کہ وہ آپ کی سُنتا ہے اور بھروسہ کریں کہ وہ آپ کی ہر ضرورت کو مہیا کرے گا۔ جب آپ اس قسم کے فیصلہ جات کریں گے آپ خُدا کے ساتھ اپنے سفر میں ایک نیا اطمینان حاصل کریں گے اور آپ اپنی زندگی کے ہر موسم میں مستحکم ہوں گے۔

خُدا آپ سے پیار کرتا ہے اور وہ اِس وقت بھی یہاں آپ کے ساتھ ہے ۔۔۔۔ چاہے آپ کو اِس کا احساس ہے یا نہیں۔ بُلندیوں میں بھی اور پستیوں میں بھی وفادار رہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon