بیج بونے سے فصل کی کٹائی تک

بیج بونے سے فصل کی کٹائی تک

ہر چیز کا ایک موقع اور ہر کام جو آسمان کے نیچے ہوتا ہے ایک وقت ہے۔ واعظ ۳: ۱

واعظ ۳: ۱ میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ ہر کام کا ایک وقت ہے۔ ہم سب انسانوں کی زندگی میں وقت اور موسم ایک سا نہیں ہوتا۔ ہوسکتا ہے کہ جب کوئی شخص فصل کی کٹائی  سے لطف اندوز ہورہا ہو آپ بیج بونے میں لگے ہوں۔ لیکن یاد رکھیں کہ وہ بھی آپ کی طرح بیج بونے کے موسم سے گزرے ہیں۔

بیج بونے کا مطلب ہے خدا کی مرضی کو جاننا۔ ہر دفعہ جب میں اپنی مرضی کے بجائے خدا کی مرضی کا چناوٗ کرتی ہوں تو میں ایک اچھا بیچ بوتی ہوں جو میری زندگی میں ایک فصل کو پیدا کرے گا۔

بیج بونے اور فصل کی کٹائی کے درمیان انتظار کا وقت ہوتا ہے ۔ جڑیں زمین میں نیچے کی طرف بڑھتی ہیں۔اوراِس میں وقت لگتا ہے اور یہ سارا کام زمین کے اندر ہوتا ہے جب کہ ہمیں زمین کے اُوپرکچھ نظر نہیں آتا اور ہم نہیں جانتے کہ کچھ ہو بھی رہا ہے یا نہیں۔

جب ہم فرمانبرداری کا بیج بوتے ہیں تواگرچہ ہمیں کچھ بھی دکھائی نہ دے لیکن ہماری نظروں سے پرے خداکا کام پوشیدگی میں جاری رہتا ہے۔ اوروہ بیج جوخدا نے ہماری زندگیوں میں بوئے ہیں ایک خوبصورت فصل میں بدل جائیں گے بالکل اُسی طرح جس طرح ایک بیج زمین سےایک خوبصورت سبز کونپل کی مانند باہر نکل آتا ہے۔


یہ دُعا کریں:

اَے خُداوند میں جانتا/جانتی ہوں کہ بیج بونا فصل کی کٹائی کے لئے بہت ضروری ہے پس میں اُمید سے منتظر رہوں گا/گی چاہے مجھے کچھ بھی دکھائی نہ دے۔ میں تجھ پر بھروسہ کروں گا/گی۔ یہ جانتے ہوئے کہ توصیح وقت پر مجھے میری فصل تک پہنچا دے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon