کیونکہ خٗداوند کی آنکھیں ساری زمین پر پھرتی ہیں تاکہ وہ اُن کی امداد میں جن کا دِل اُس کی طرف کامِل ہے اپنے تئیں قوّی دکھائے۔ 2 تواریخ 16 : 9
بے داغ دِل رکھنے سے کیا مُراد ہے؟ اِس کا مطلب ہے کہ آپ دِل سے درست کام کرنے اور خُدا کو خوش کرنے کی آرزو رکھتے ہیں۔ وہ شخص جس کا دِل بےداغ ہے۔ ہوسکتا ہے کہ وہ خود تواپنی ساری راہوں میں بے داغ یا کامل نہ ہو لیکن وہ سچائی سے خُدا سے پیار کرتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ اس کے اندر کمزوریاں ہوں۔ ہوسکتا ہے کہ اس سے غلطیاں سرزد ہوتی ہوں اور وہ غصہ میں آجاتا ہو۔ لیکن جب اُس سے ایسا ہوجاتا ہو تو وہ فوراً توبہ کرلیتا ہے اور خُدا سے معافی حاصل کرتا ہے۔ اگر اُس نے کسی اور کو تکلیف پہنچائی ہے تو وہ فروتنی اختیار کرکے معافی مانگ لے گا۔ کیونکہ اس کا دِل خُدا کے نزدیک راست ہے، پاک رُوح کے لئے ایسے شخص کو تعلیم دینا آسان ہے۔
جب خُدا ایسے لوگوں کی تلاش کرتا ہے جن کے وسیلہ سے وہ اپنا کام کرے تو وہ ایسوں کی تلاش نہیں کرتا جن کے کام بہت اچھّے ہوں۔ اگر ہم میں سے کسی کا کامل رویہ ہوتو ہمیں خُداوند یسوع کی ضرورت نہیں ہے۔ بہرحال ہم خُدا سے کامل دِل سے پیار کرسکتے ہیں اور جب ہم ایسا کرتے ہیں تو وہ اپنی قدرت ہمارے لئے ظاہر کرتا ہے۔
خُداوند اُن کو مضبوط بناتا ہے جن کے دِل کے رویے اُس کے لئے درست ہوتے ہیں۔