ترقی میں خُوش ہونا

ترقی میں خُوش ہونا

اِس لِئے کہ تُو میرا مددگار رہا ہے اور مَیں تیرے پروں کے سایہ میں خُوشی مناؤُں گا۔  زبُور 63 : 7

ہمیں شُکرگزاری کرنی چاہیے کیونکہ خُدا چاہتا ہے کہ ہم خُوش رہیں۔ در حقیقت، بائبل 170 مرتبہ خُوشی کے بارے میں بات کرتی ہے۔ اگر ہم کلام کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ خُوش ہونا کسی جذبے کا بیرونی اظہار ہے۔

جب ہمارے بچّے ترقی کرتے ہیں توہم غالباً تالیاں بجاتے ہیں، اورجب ہمارا کوئی مقصد پورا ہوجاتا ہے توشاید ہم خُوشی سے چِلاتے یا ہم اس وقت بہت ہنستے ہیں جب ہم خُدا کی بھلائی کے بارے میں سوچتے یا بات کرتے ہیں۔ ہم اس وقت بھی خُوش ہو سکتے ہیں جب ہم روحانی طور پر آگے بڑھتے ہیں۔

بائبل کہتی ہے کہ راستبازوں کی شاہراہ نورِ سحر کی مانند ہے جس کی روشنی بڑھتی ہی جاتی ہے (دیکھیں امثال 4 : 18)۔ اگرہم  اپنے ماضی کی طرف دیکھ کر یہ کہہ سکتے ہیں کہ، "میں نے پچھلے سال کے مقابلے میں کافی ترقی کی ہے۔ میرا رویہ تھوڑا بہترہوا ہے۔ میں پہلے سے زیادہ صابر ہوا ہوں۔ میں زیادہ فراخ دِل ہوں۔ میں زیادہ بے غرض ہوگیا/گئی ہوں،” تب آپ خُوشی منا سکتے ہیں۔ جب بھی ہم ترقی کرتے ہیں تو ہمیں کچھ دیر خوشی منانے کا حق حاصل ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ جب میں اپنی زندگی میں ترقی دیکھوں تو یہ یاد رکھنے میں میری مدد کر کہ مجھے کچھ دیر خُوشی منانے کا حق حاصل ہے۔ شُکرگزار ہوں کہ تُو نے مجھے بوجھ کے تلے نہیں رہنے دیا بلکہ مجھے خُوشی کی رُوح بخشی ہے۔ میں آج تجھ میں خُوش ہوں گا/گی اور خُوشی مناؤں گا/گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon