تعلق دار اِیماندار بنیں

مگرتم جو پہلے [بہتدور تھے اَب مسیح یسوع میں مسیح کے خون کے سبب [ذریعہ، میںسے نزدیک ہو گئے ہو ۔ (افسیوں ۲ : ۱۳)

ایک وقت تھا جب میں ’’مذہبی اِیماندار‘‘ تھی اوراُس وقت میں صرف ایسے سخت حالات ، کسی بحران یا  بڑی مصیبت کے وقت ہی خُدا سے مدد کی دُعا کرتی تھی جن کا حل میرے پاس نہیں ہوتا تھا۔ اس کے علاوہ اُس وقت میں دُعا تو کرتی تھی ۔۔۔۔۔۔ اگرچہ بہت زیادہ نہیں ۔۔۔۔۔۔ لیکن دُعا کرتی تھی کیونکہ یہ ’’مذہبی‘‘ کام تھا جو کرنا ضروری تھا۔

جب میں ایسی مسیحی بن گئی جِسے میں ’’تعلق دار مسیحی‘‘ کہتی ہوں تو میں نے جَلد ہی سیکھ لیا کہ پاک روح مجھ میں بستا ہے تاکہ میرا تسلی دینے والا، میرا استاد، میرا دوست اور میرا مددگار ہو۔۔۔۔۔۔ اور میں نے جانا کہ مجھے ہر کام میں مدد کی ضرورت ہے جس میں بال صیح طریقہ سے کٹوانا، اچھّی طرح کھیل کھیلنا، دوست کے لئے صیح تحفہ کا انتخاب کرنا، درست فیصلے کرنا اور سخت حالات اورزندگی کے بڑے مسائل سے نپٹنا شامل ہے۔

جب میں نے اِس سچائی کوسمجھ لیا اورجان لیا کہ خُداوند یسوع اس لئے نہیں مرا کہ مجھے  مخصوص مذہب میں شامل کرے بلکہ اس لئے کہ  خُدا کے ساتھ میرا گہرا شخصی تعلق قائم کرے، تو میں  ’’مذہبی ایماندار‘‘ سے ’’تعلق دار ایماندار‘‘ میں تبدیل ہوگئی۔ میرے ایمان کی بنیاد میری نظر میں کئے گئے اچھے کام نہیں بلکہ خُداوند یسوع کا کیا گیا کام ہے۔ میں نے غورکیا کہ خدا کے رحم اور بھلائی نے میرے لئے خدا کے ساتھ قریبی تعلق کا راستہ کھول دیا تاکہ میں اپنی زندگی کے ہر حصّہ میں اس کی مدد حاصل کروں، اُس کی آواز سُنوں، اور اُس کے ساتھ قریبی شراکت سے لطف اندوزہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  مذہبی نہ بنیں بلکہ تعلق دار بنیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon