میرا خدا اپنی دولت کے موافق جلال سے مسیح یسوع میں تمہاری ہرایک احتیاج رفع کرے گا۔ فلپیوں ۴ : ۱۹
انسانوں کی زندگی میں بہت سے خوف ہیں جن میں سے ایک بڑا خوف تنگدستی کا ہے۔ اس خوف کی وجہ سےآپ سوچتے ہیں کہ آپ کی ضرورتیں پوری نہیں ہوں گی ؛آپ کے وسائل ختم ہو جائیں گے اور خدا وقت پرآپ کی ضرورت پوری کرنے نہیں آئے گا۔
ہوسکتا ہے کہ آپ بدترین تنگدستی کا شکار ہوں جہاں زندگی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بھی آپ کے پاس روپیے پیسے اور دوسرے وسائل کی شدید کمی ہو۔ ہوسکتا ہے کہ آپ روحانی یا جذباتی کمی کا شکار ہوں۔ ہوسکتا ہے کہ خوف کی روح آپ پر حملہ کررہی ہو اور آپ سے کہہ رہی ہو کہ خدا آپ کی ضرورتوں کو پورانہیں کرےگا اور آپ اِن حالات سے نہیں نکل پائیں گے۔
آج یہ جان لیں کہ دشمن جھوٹا ہے اور خدا آپ کے حالات کے لئے فکر مند ہے۔ وہ ایک منصوبہ رکھتا ہے اوراِس وقت اگرچہ آپ کو کچھ دکھائی نہیں دے رہا لیکن وہ آپ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے کام کررہا ہے۔ خدا جانتا ہے کہ معجزانہ طور پر آپ کی ضرورت کو کب اورکس طرح مہیا کرناہے۔
آپ کی ضرورتوں کی نوعیت کیسی ہی کیوں نہ ہو۔۔۔۔ روپئے پیسے، جسمانی، جذباتی، روحانی ۔۔۔ آپ کو کمی سے ڈرنا نہیں چاہیے۔ خدا آپ کو مہیا کرے گا،تسلی دے گا،توانائی دے گا اورصیح مقام پر لے آئے گا۔ اس کی امداد پر بھروسہ کریں۔
یہ دُعا کریں:
اَے خدا تیراکلام فرماتا ہے کہ تو میری تمام ضرورتوں کو پورا کرے گا پس میں تنگدستی کے خوف کے سامنے جھکنے سے انکار کرتا/کرتی ہوں۔ میرا بھروسہ ہے کہ تو مجھ سے پیار کرتا ہے اور تو میرے لئے آئے گا اور مجھے مہیا کرے گا۔