حال میں جینا

حال میں جینا

عزیزو! ہم (یہاں تک کہ ابھی اور) اِس وقت خُدا کے فرزند ہیں اور ابھی تک یہ ظاہر نہیں ہوا (واضح نہیں ہوا) کہ ہم کیا کچھ ہوں گے (اس کے بعد)۔ اتنا جانتے ہیں کہ جب وہ ظاہر ہوگا تو ہم بھی (خُدا کے فرزندوں کی حیثیت سے) اُس کی مانند ہوں گے کیونکہ اُس کو ویسا ہی دیکھیں گے جیسا وہ (حقیقت میں) ہے۔  1 یُوحنّا 3 : 2

وہ چناؤ جو ہم اس وقت کریں گے وہی یہ تعین کریں گے کہ کیا آیا ہم اس لمحہ سے لطف اندوز ہوں گے یا پھر ہم اِسے فکر کرنے میں ضائع کردیں گے۔ بعض اوقات ہم موجودہ لمحہ کو کھودیتے ہیں کیونکہ ہم کل کے بارے میں بے حد فکر مند رہتے ہیں۔ حکمت اس میں  ہے کہ ہم اپنا دھیان اس کام کی طرف لگائیں جو خُدا نے ہمیں سونپا ہے۔

یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ خُدا ہم سے یہ چاہتا ہے کہ ہم نئے مخلوق کی مانند زندگی گزارنا سیکھیں۔ مثال کے طور پر 2 کرنتھیوں 6 : 2 میں یوں بیان ہے کہ "دیکھو یہ نجات کا دِن ہے۔” اور عبرانیوں 4 : 7 میں بیان ہے کہ "اگر آج تم اُس کی آواز سنو تو اپنے دِلوں کو سخت نہ کرو۔”

ہم خُدا کی بادشاہی میں زیادہ پھل دار اوراپنی زندگی میں زیادہ خوش ہوں گے اگر ہم یہ فیصلہ کرلیں کہ ہم آج کے دن میں زندگی بسر کریں گے۔ اکثر ہم اپنی سوچوں میں یا تو ماضی میں ہوتے ہیں یا پھر مستقبل میں۔ جب ہم موجود وقت میں جو کچھ ہم کررہے ہیں اس پر توجہ نہیں دیتے توپھرہم فکر اور پریشانی کے عادی ہوجاتے ہیں، جب کہ اگر ہم موجود لمحہ میں وقت گزاریں گے تو ہم خُداوند کو اپنے ساتھ پائیں گے۔ اس سے بالاتر ہو کر کہ زندگی ہمارے لئے کیسے حالات پیدا کرتی ہے ہم یہ جان لیں گے کہ ۔۔۔۔ یہی وہ وقت ہے جو ۔۔۔۔ خُدا کے منصوبہ کا حصہ ہے۔ اور اگر ہم اُس پر بھروسہ کریں گے تو وہ ہمیں نکال لے گا۔


ابھی آپ کے پاس جو وقت ہے وہ بہت قیمتی ہے۔ کل کی فکر میں اپنے "حالکو ضائع نہ کریں ۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon