حوصلہ افزائی پانا

حوصلہ افزائی پانا

کیونکہ اگر میں نہ جاؤں تو وہ مددگار(مشیر، مددگار، وکیل، شفاعت کرنے والا، زور بخشنے والا اور ساتھ کھڑے ہونے والا) تمہارے پاس نہ آئے گا (تمہارے ساتھ قریبی رفاقت رکھنے کے لئے) لیکن اگرجاؤں گا تو اُسے تمہارے پاس بھیج دوں گا (تاکہ تمہارے ساتھ قریبی تعلق قائم کرے)۔  یُوحنّا 16 : 7

کیا کبھی آپ نے محسوس کیا کہ آپ کے اندر حوصلہ افزائی پانے کی چاہت نے جنم لیا ہو اور آپ کو اپنے خاندان، اپنے دوستوں یا اپنے ساتھیوں سے حوصلہ افزائی کی تمنا ہو؟ میرا خیال ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کے اندر کبھی نہ کبھی یہ احساس ضرور جنم لیتا ہے۔ اگر آپ کے اندر یہ احساس جنم لیتا ہے کہ آپ کو زیادہ حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے اور اگر آپ کوایسا لگتا ہے کہ لوگ آپ کی حوصلہ افزائی نہیں کررہے تو پھر آپ اپنے آپ کوخُداوند میں مضبوط کریں (1 سموئیل 30 : 6)، آپ خُدا کے رُوح سے بھی حوصلہ حاصل کرسکتے ہیں۔

کیا آپ کو پتہ ہے کہ پاک رُوح کو "حوصلہ دینے والا”  رُوح بھی کہا جاتا ہے؟ یونانی زبان میں پاک رُوح کے لئے جو لفظ استعمال کیا گیا ہے وہ ہے پیراکلیٹوس اور اس کے معنی ہیں اطمینان، اصلاح اور حوصلہ افزائی۔

خُداوند یسوع مسیح نے جب پاک رُوح کو بھیجا تو اس نے دراصل ایک مددگار، زور بخشنے والے، اصلاح کرنے والے اور حوصلہ دینے والے کو بھیجا ۔۔۔۔ اور اس نے پاک رُوح کواس لئے بھی بھیجا تاکہ وہ ہمارے ساتھ گہری رفاقت رکھے۔ وہ ان کے اندر بستا ہے جوخُداوند یسوع مسیح میں اِیماندار کہلاتے ہیں۔

اگر آپ کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے تو سب سے پہلے خُدا کی طرف رجوع کریں۔ وہ کبھی آپ سے یہ نہیں کہے گا کہ آپ کامیاب نہیں ہوسکتے۔ وہ یہ بھی نہیں کہے گا کہ آپ سے کوئی اُمید نہیں کی جاسکتی۔ بلکہ وہ تو آپ کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ اس کے وسیلہ سے آپ سب کچھ کرسکتے ہیں۔ وہ آپ کو یاد دلائے گا کہ وہ آپ سے پیار کرتا ہے، وہ آپ کے ساتھ ہے، اور جس کام کے لئے اُس نے آپ کو بلایا ہے وہ اس کے لئے آپ کو زور بھی بخشے گا۔

آج ہی پاک رُوح سے اطمینان، یقین دہانی اور حوصلہ پانے کے لئے اپنے دِل کو تیار کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon