
اِس لئے کہ جہاں حسد(بغض) اورتفرقہ(رقابت،ذاتی خواھشات) ہوتا ہے وہاں فساد(بےچینی،باغی پن،ہم آہنگی کافقدان) اور ہر طرح کا بُرا کام بھی ہوتا ہے۔ یعقوب ۳ :۱۶
غصہ ایسا منفی جذبہ ہے جس کا بائبل مقّدس میں سب سے پہلے ذِکر ہوا اور یہ حسد کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ پیدایش ۴ باب میں بیان ہے کہ قاہن حسد کی وجہ سے اس قدر غصہ میں آگیا کہ اُس نے اپنے بھائی کو قتل کر ڈالا۔ اگرچہ یہ حسد کی اِنتہا تھی لیکن اس سے ہمیں یہ پتہ چلتا ہے کہ حسد کس قدر خطرناک ہو سکتا ہے۔
آج کے معاشرے میں بہت سے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ ان کی قدر اور اہمیت کلیسیا میں ان کی نوکری یا معاشرتی مقام کی وجہ سے ہے۔ اس لئےوہ اِس خوف میں مبتلا رہتے ہیں کہ کوئی اُن سے آگے نہ بڑھ جائے۔ حسد کی وجہ سے وہ لوگوں کی نظروں میں اہم نظر آنا چاہتے ہیں۔
اگر آپ کو بھی اس رویہ کا سامنا ہے تو یہ بات سمجھ لیں کہ خدا نے آپ کواپنی مرضی کے مطابق رکھا ہے۔آپ کی زندگی کے لئے بھی اس کا ایک اچھا منصوبہ ہے اور وہ جانتا ہے کہ کس طرح آپ کو اس منصوبہ کے لئے تیار کرنا ہے۔
اگرآپ کا آغاز چھوٹا ہے تودِل چھوٹا نہ کریں۔ ہمیں خدا کی مرضی اور اِرادے کو پورا کرنے کے وسیلہ سے خوشی اور بھرپوری ملتی ہے حسد اور لوگوں کو متاثر کرنے کی کوشش میں لگے رہنے سے نہیں ۔ حسد کو اپنے اندر بڑھنے نہ دیں۔ خدا پر بھروسہ کریں تاکہ وہ آپ کواُس مقام پر رکھےجواس نے آپ کے لئے مخصوص کیا ہے۔
یہ دُعا کریں:
اَے خدا حسد خطرناک ہے اورمیں اِس میں کوئی حصہ نہیں رکھنا چاہتا/چاہتی۔ میری حیثیت دنیاوی عہدے اورجان پہچان پر منحصر نہیں ہے۔ مجھے صرف تیری ضرورت ہے۔