
پھر داوٗد نے کہا کہ خد اوند نے مجھے شیر اور ریچھ کےپنچہ سے بچایا۔ وہی مجھ کو اس فلستی کے ہاتھ سے بچائے گا۔ ساوٗل نے داوٗد سے کہاجا خداوند تیرے ساتھ رہے۔ ۱ سموئیل ۱۷: ۳۷
مشکل وقت میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ خدا بچا نہیں سکتا۔اپنے ایمان کی مضبوطی کے لئے بائبل کے ان واقعات پر غور کریں جہاں خدا نے اپنے فرزندوں کو ان کی مصیبتوں سے نکالا۔
۱ سموئیل ۱۷: ۳۷ میں چونکہ داوٗد کو خدا نے ماضی میں شیر اور ریچھ سے بچایا تھا اس لئے وہ جانتا تھا کہ اب وہ جولیت کو شکست دے سکتا ہے۔
دانی ایل کے ۳ باب میں سدرک، میسک اور عبد نجو نے بادشاہ کے فرمان کا انکار کر دیا اورمورت کو سجدہ کرنے کے بجائے خدا کی عبادت کرتے رہے۔ سزا کے طور پران کو آگ کی جلتی بھٹی میں ڈال دیا گیا جس کی آنچ معمول سے سات گنا تیز کر دی گئی تھی۔ لیکن خدا نے ان کو اس طرح سے رہائی دی کہ نہ صرف ان کے کپڑوں سے کسی قسم کی جلنے کی بد بوآئی! بلکہ وہ آگ میں ان کے ساتھ چلتا پھرتا دکھائی بھی دیا۔
دانی ایل بھی خدا کی بچانے کی قدرت اور چاہت کی ایک اور مثال ہے۔جس کو خدا سے دُعا کرنے کے جرم کی پاداش میں شیروں کی ماند میں ڈال دیا گیا،دانی ایل تو اپنے امتحانِ بے گناہی سے صاف صاف بچ نکلا جب کہ اس کے دشمن بالکل تباہ ہو گئے (دیکھیں دانی ایل ۶ باب)۔
کیا آپ کو ان واقعات میں کوئی خاص بات نظر آتی ہے؟جب خد اکے لوگ اس کی مرضی کو پورا کرنے کے لئےایمان کا قدم بڑھاتے ہیں تو خدا اس فرمانبرداری کے جواب میں ان کو فتح بخشتا ہے۔ خدا کسی بھی حالت سے اپنے فرزندوں کونکال سکتا ہے ۔آج یہ جان لیں کہ خدا کی قدرت آپ کے مسائل سے بہت بڑی ہے۔
یہ دُعا کریں:
اَے خدا تو نےماضی میں بارہا اپنے فرزندوں کو مصیبت سے بچایا ہے،اور میں جانتا/جانتی ہوں کہ تو اب بھی ہمیں نااُمید نہیں کرے گا۔ تو میرے حالات کا سنبھالنے کی قدرت رکھتا ہے، اس لئے میں تجھ پر بھروسہ رکھتا/رکھتی ہوں۔