خدا سُنتا اور جواب دیتا ہے

خدا سُنتا اور جواب دیتا ہے

… وہ تیری فریاد کی آواز سُن کر یقیناً تجھ پر رحم فرمائے گا۔ وہ سُنتے ہی جواب دے گا۔      (یسعیاہ ۳۰ : ۱۹)

خُدا سے ہماری دوستی نہ صرف ہمیں فائدہ پہنچاتی ہے بلکہ ہمارے اِرد لوگوں کو بھی فائدہ پہنچاتی ہے۔ جب لوگ ہمارے پاس ضرورتیں اور پریشانیاں لے کرآتے ہیں تو کئی دفعہ تو ہم ان کی مدد کرسکتے ہیں اور بعض اوقات ہم بالکل بھی ان کی مدد کرنے کے قابل نہیں ہوتے۔ اگر ہمارےپاس لوگوں کی ضرورت کی ہر چیز موجود نہ بھی ہو تو بھی خدا کے پاس تو ہے۔ اگر ہماری خدا کے ساتھ دوستی ہے ہم لوگوں سے کہہ سکتے ہیں، ’’میں تو آپ کی ضرورت پوری نہیں کرسکتا/سکتی لیکن میں ایک ایسے شخص کو جانتا/جانتی ہوں جو کر سکتا ہے۔ میں اپنے دوست سے کہوں گا/گی! میں خُدا کے سامنے آپ کی شفاعت کروں گا/گی۔‘‘

ہم جانتےہیں کہ خُدا کے پاس لوگوں کی زندگیوں میں مداخلت کرنے کی قدرت ہے، یعنی وہ ان کے بچوں کو نشے سے چھٹکارا دے سکتا ہے، مالی حالات میں بہتری پیدا کرسکتا ہے، جسمانی شفا دے سکتا ہے اورشادی میں بحالی لاسکتا ہے۔ جتنا زیادہ ہم خد اکو قریب سے جانیں گے اتنا ہی ہمیں پتہ چلے گا کہ وہ لوگوں کی مدد کرنے کی خواہش اور قدرت رکھتا ہے۔ جب وہ ہمارے پاس آتے ہیں ہم اِیمان سے اس کے پاس جائیں کہ وہ ان کی مدد کے لئے آئے گا۔ دراصل ہم خُدا سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ ہم پر مہربانی کرے اورہمارے پیاروں کی مدد کرے چاہے وہ اس لائق نہ بھی ہوں۔ ہم محبت بھرے دِل اور ترس کے ساتھ دُعا کرسکتے ہیں ۔۔۔۔۔ اور خُدا سنُتا اور جواب دیتا ہے۔

خدا آپ سے پیار کرتا ہے اور وہ دُعا اوررفاقت میں آپ کی آواز پسند کرتا ہے۔ اکثراس کے پاس جائیں نہ صرف اپنی ضرورتوں کے لئے بلکہ دوسروں کی ضرورتوں کے لئے بھی۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:

یاد رکھیں کہ خُدا آپ کی آواز سُننا پسند کرتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon