خدا کس کو استعمال کرتا ہے

خدا کس کو استعمال کرتا ہے

بلکہ خدا نے دنیا کے بےوقوفوں کو چن لیا کہ حکیموں کو شرمندہ کرے اور خدا نے دنیا کے کمزوروں کو چن لیا کہ زورآوروں کو شرمندہ کرے۔ رومیوں ۱ : ۲۷

خُدا نے مجھے چُنا ہے کہ اُس کا نمائندہ بنوں اوراُس کا کلام سناوٗں۔ لوگ میری سنتے ہیں کیونکہ خدا نے مجھے مسَح کیا ہے کہ اُس کے لئے بولوں۔ یہ میری زندگی کے لئے خدا کا فیصلہ ہے۔ اور خدا کسی کوبھی مسح کرکے اپنے کام کے لئے چن سکتا ہے جس میں آپ بھی شامل ہیں۔

خدا کس کو استعمال کرتا ہے؟بائبل بتاتی ہے کہ وہ بے وجودوں کو چنتا ہے۔ وہ میرے اور آپ جیسے عام،معمولی لوگوں کو استعمال کرتا ہے۔

جب میں نے کلام کی منادی شروع کی اس وقت میرے کچھ دوستوں نے مجھے رد کر دیا، وہ سوچتے تھے کہ چونکہ میں ایک خاتون ہوں اس لئے مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اُنہوں نے مجھے ایسا کرنے سے منع کیا۔

لیکن میں نے یہ کام شروع کیا کیونکہ خدا نے مجھے ایسا کرنے کے لئے کہا اور میں نے اُس پر بھروسہ کیا کہ اگر اس نے مجھے ایسا کرنے کے لئے کہا ہے تو میں یہ کام کر سکتی ہوں۔یہ بات آ پ کی زندگی کے لئے بھی سچ ہے۔ اگرآپ اپنی زندگی میں اس کی مرضی کے مطابق کام کرنے کے لئے تیار ہیں تو خدا آپ کے وسیلہ سے کوئی عظیم کام کرسکتا ہے!

خدا کسی بھی معمولی انسان کو قدرت کے ساتھ استعمال کرسکتا ہے۔ آپ کو صرف یقین کرنا ہے کہ وہ آپ کواستعمال کرسکتا ہے اوردلیری سے ان مقاصد اور رویا کو حاصل کرنے میں لگ جائیں جو وہ آپ کے دل میں ڈالتا ہے۔ آپ کو چنا گیا ہے!


یہ دُعا کریں:

اَے خدا کیونکہ تو نے مجھے چُنا ہے، اس لئے میں اپنی زندگی کے مقصد کے تعلق سے شک نہیں کروں گا/گی ۔ میری زندگی کو اپنے لئے بامقصد بنانے کے لئے تیرا شکر ہو۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon