خدا کی حکمت کا انتظار کریں

خدا کی حکمت کا انتظار کریں

لاح کے بغیر لوگ تباہ ہوتے ہیں لیکن صلاح کارو ں کی کثرت میں سلامتی ہے۔ امثال ۱۱:۱۴

لوگ اکثر مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ’’مجھے یہ کیسے یقین ہو گا کہ میں خدا کی مرضی پر چل رہا/رہی ہوں اوراپنے احساسات اور جذبات کے مطابق نہیں؟‘‘ میرا ایمان ہے کہ اس کا جواب صبر میں پوشیدہ ہے۔

جذبات ہمیں جلدی کی طرف مائل کرتے ہیں اورہمیں اُبھارتے ہیں کہ ہمیں کچھ نہ کچھ کرنا ہے اورابھی کرنا ہے! لیکن خُدا کی حکمت ہمیں اُبھارتی ہے کہ کوئی عملی قدم کو اُٹھانے سے پہلے ہم خد اکی طرف سے واضح راہنمائی کا انتظارکریں۔ خدا کی حکمت ہمیں بتاتی ہے کہ فیصلے کرنے سے پہلے ہم کسی سمجھدار شخص کی رہنمائی اور صلاح لیں۔

ہمارے اندر ٹھہراوٗ کے ساتھ حالات کو خدا کی نظر سے دیکھنے کی اہلیت ہونی چاہیے۔ ہمیں اپنے علم کی بنیاد پر فیصلے کرنے ہیں نہ کہ احساسات کی بنیاد پر۔ ہمیں خُدا اوراُن لوگوں کی حکمت کو حاصل کرنے کی ضرورت ہے جن کو خدا نے ہماری زندگی میں رکھا ہے۔

جب ہمیں کوئی مشکل فیصلہ کرنا ہو تو واضح جواب کے آنے تک انتظار کریں اور قدم نہ اُٹھائیں تاکہ آپ کو پچھتانا نہ پڑے۔ جذبات شاندارہوتے ہیں لیکن ان کو حکمت اور علم پر فوقیت نہیں دینی چاہیے۔ خُد اکی رہمنائی حاصل کریں اور اس کو اجازت دیں کہ وہ آپ پر اپنی مرضی کو ظاہر کرے۔


یہ دُعا کریں:

اَے خدا میں جلد بازی سے فیصلہ جات نہیں کروں گا/گی اور نہ ہی اپنے جذبات کے بہاوٗ میں چلوں گا/گی۔ میں اپنے ہر فیصلے اور چناوٗ میں تیری رہمنائی حاصل کروں گا/گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon