خدا کی راستبازی کا لباس پہننا

خدا کی راستبازی کا لباس پہننا

جو گناہ سے واقف نہ تھا اُسی کو اُس نے ہمارے واسطے گناہ ٹھہرایا تاکہ ہم اُس میں ہو کرخدا کی راستبازی ہو جائیں۔ ۲ کرنتھیوں ۵: ۲۱

دو بہت اہم سوال ہیں جو آپ کو اپنے آپ سے پوچھنے چاہیں:

کیا میں مسیح میں اپنی حیثیت کو پہچانتا / پہنچانتی ہوں؟

کیا میں راستبازی میں چل رہا / رہی ہوں؟

بہت سے مسیحی مناسب طور پراِن سوالوں کاجواب نہیں دے پاتے اوراسی وجہ سے وہ خدا کی طرف سے مہیا کی گئی آزادی اوراطمینان میں زندگی بسرکرنے سے قاصررہتے ہیں ۔

بائبل مقدس بیان کرتی ہے کہ جس لمحہ ہم یسوع مسیح کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر قبول کرتے ہیں خدا ہمارے گناہوں کو لے کر ہمیں اپنی راستبازی دے دیتا ہے۔ یہ ایک انعام ہے اور اگرچہ ہمیں اس کو خریدنے کی ضرورت تو نہیں ہےلیکن ہمیں اِسے لباس کی طرح پہننا چاہیے۔ اور جب ہم اسے پہن لیں گے ہمیں اطمینان حاصل ہوگا۔

جب آپ مسیح میں اپنی حیثیت کو پہچان لیتے ہیں توآپ کوتسلی ملتی ہے اور خدا کی مرضی پر چلنے کے لئے جس اعتماد کی ضرورت ہے وہ عنایت ہوتا ہے۔ جب آپ یہ جان لیتے ہیں کہ اس نے آپ سے اتنی محبت کی ہے کہ اپنی جان تک دے دی تو پھر آپ ہرروزاس پر اپنی محبت کو ظاہر کرنے کے لئے پوری قوت سے کام کریں گے۔

اور جب آپ مسیح میں اپنی حیثیت کو جان لیں گے تو آپ راستبازی کے لباس کو پہن کراِس زمین پرخدا کی دی ہوئی زندگی گزار سکتے ہیں ۔ جب آپ اس کی محبت کا تجربہ کریں گے تو یہ آپ کا فطری رویہ بن جائے گااس کے لئے اپنی ساری طاقت سے اُس کے لئے زندگی بسر کریں۔


یہ دُعا کریں:

اَے خُداوند میں ہمیشہ تجھ میں اپنی حیثیت کویاد رکھنا چاہتا/چاہتی ہوں۔ میری مدد کرکہ میں تیرے کام کویاد رکھوں تاکہ ہر روز تیری راستبازی کو پہن سکوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon