اور خُداوند نے ابرام سے کہا کہ تو اپنے وطن(حاران) اور اپنے ناطے داروں کے بیچ سے اور اپنے باپ کے گھر سے نکل کر(اپنی بھلائی کے لئے) اُس ملک میں جا جو میں تجھے دکھاوٗں گا۔ پیدایش ۱۲ : ۱
بائبل مقّدس ایک شخص ابرہام کے بارے میں بیان کرتی ہےجس نے اپنے خوف کے باوجود خدا پر بھروسہ کیا۔
آپ کو کیسا محسوس ہوگا اگرخدا آپ سے کہے کہ اپنا گھر،خاندان،جان پہچان اور آرام چھوڑ کر کسی انجان مقام کی طرف کوچ کرو؟کتنی خوف ناک بات ہے؟ اور جب خدا نے ابرہام کو یہ حکم دیا تو وہ خوف زدہ ہو گیا۔ لیکن خدا نے اس سے کہا کہ ’’خوف نہ کر۔‘‘
بہت دفعہ ہم سوچتے ہیں کہ ہمیں کسی کام کے کرنے سے پہلے اس وقت تک انتظار کرنا چاہیے جب تک ہم پورے طور پر خوف سے آزاد نہ ہو جائیں۔ لیکن اگر ہم ایساکریں گےتونہ تو ہم خداکے لئے نہ کسی اورکے لئے اور نہ ہی اپنے لئے کچھ کر پائیں گے۔ابرہام کو اپنے خوف کے باوجود اِیمان اور فرمانبرداری کا قدم اُٹھانا تھا۔
اگر ابرہام خوف کے سامنے اپنے گھٹنے جھکا دیتا تو وہ اس مقام تک کبھی نہ پہنچتا جو خدا نے اس کے لئے مخصوص کیا تھا یعنی وہ قوموں کا باپ کہلایا۔
خوف کے سامنے سر جھکانے سے ہم اپنی زندگی کے لئے خدا کے بہترین منصوبوں کی تکمیل کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں،پس خوف کے باوجود اُس کی مرضی کو پورا کریں!ابرہام کی طرح آپ بھی جان جائیں گے کہ اس کا اجر عظیم ہے۔
یہ دُعا کریں:
اَے خُدا ابرہام نے خوف کے باوجود تیری فرمانبرداری کی اور تو اُس کےساتھ وفاداررہا پس میں بھی خوف کامقابلہ کرنے کا فیصلہ کرتا/کرتی ہوں اور وہی کروں گا/گی جو تو مجھے کہے گا۔