خُداوند یسوع آپ کی چٹان ہے

کیونکہ خُدا کے جتنے وعدے ہیں وہ سب اُس میں (مسیح میں) ہاں (جواب) کے ساتھ ہیں۔ اِسی لئے اُس کے ذریعہ (اُس کی ہستی اور اُس کے وسیلہ سے) سے آمین (ایسا ہی ہو) بھی ہوئی تاکہ ہمارے وسیلہ سے خُدا کا جلال ظاہرہو۔  2 کرنتھیوں 1 : 20

 بائبل مقّدس میں بہت سے حوالہ جات میں خُداوند یسوع مسیح کو چٹان کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہے مثال کے طور پر 1 کرنتھیوں 10 : 4 میں۔ کلسیوں 2 : 10 میں بھی پولس ہمیں یہ بتاتا ہے کہ ہمیں خُداوند یسوع مسیح میں پیوستہ ہونا اورجڑ پکڑنا ہے۔

اگر ہماری جڑیں خُداوند یسوع مسیح کے گرد لپٹی ہوں گی تو ہماری حالت اچھّی ہوگی۔ لیکن اگر ہماری جڑیں کسی اور چیز یا کسی اور شخص کے گرد لپٹی ہوں گی تو ہم مشکل میں پڑجائیں گے۔

کوئی بھی چیز یا ہستی خُداوند یسوع مسیح کی مانند مضبوط اور قابلِ اعتبار نہیں ہوسکتی۔ اس لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم لوگوں کو مسیح کے پاس لے کر آئیں۔ انسان ناکامی کے لئے بنا ہے۔ لیکن خُداوند یسوع مسیح نہیں۔ اُس پر پوری اورغیر متزلزل اُمید رکھیں۔ انسان پر نہیں، حالات پر نہیں، کسی چیز اور کسی بھی شخص پر نہیں۔

اگر آپ اپنی نجات کی چٹان پر اپنی اُمید اور بھروسہ نہیں لگائیں گے، تو آپ کو نااُمیدی کا سامنا کرنا پڑے گا جس کا نتیجہ حوصلہ شکنی کی صورت میں نکلے گا۔ خُدا کی مُحبّت پر ہمارا اِیمان بہت بڑا ہونا چاہیے تاکہ ہمارے راستہ میں کچھ بھی ہو جائے تو اُس کے باوجود ہمیں اپنے دِل کی اتھاہ گہرائیوں میں پتہ ہو کہ وہ ہمارے ساتھ ہے اور ہمیں کبھی بھی نااُمید نہیں ہونے دے گا۔


مسیح سے جُدا ہو کر ہم کسی کام کے قابل نہیں ہیں۔ خُدا کے بغیر ہم بے یارومدد گارہیں؛ جب کہ اگر ہم اُس کے ساتھ ہیں تو ہمارے لئے کچھ بھی ناممکن نہیں ہے

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon