خُدا آپکو ماضی کی قید سے آزاد کرا سکتا ہے

خُدا آپکو ماضی کی قید سے آزاد کرا سکتا ہے

خُداوند کا رُوح مُجھ پر ہے۔ اِس لیے کہ اُس نے مجھے غرِیبوں کو خُوشخَبری دینے کے لیے مسح کیا۔ اُس نے مجُھے بھیجا ہے کہ قَیدیوں کو رہائی اور اندھوں کو بِینائی پانے کی خَبر سُناؤں۔ کُچلے ہُوؤں کو آزاد کروُں۔ (لوقا ۴: ۱۸ )

میَں ایک بد سلوُکی پر مبنی  پس منظر سے آئی تھی میری پرورِش ایک غیر فعال گھرانے میں ہوُئی۔ میرا بچپن خوف اور اذیئت سے بھرا ہوُا تھا۔

ایک جوان بالغ کے طور پر مسیح کے لیے جینےاور مسیحی طرزِ زندگی  گُذارتے ہوُۓ جانتی تھی کہ میرےمسُتقبل پر ہمیشہ میرے ماضی کا سایہ پڑتا رہے گا۔ میں سوچتی تھی کہ میرے جیسا ماضی رکھنے والا شخص کیونکر کبھی پوری طرح ٹھیک ہو سکتا ہے؟ یہ ناممکن ہے!

لیکن یسوُع نے کہا ہے، خُداوند کا رُوح مُجھ پر ہے… اُس نے مجُھے بھیجا ہے کہ قَیدیوں کو رہائی دوُں… یسوُع نے آ کر قید خانہ کا دروازہ کھولا اور قیدیوں کو رہا کیا۔

میں اُس وقت تک ترقی نہیں کر سکی جب تک مجھے یہ احساس نہیں ہو گیا کہ خُدا مجھے میرے ماضی کی قید سے آزاد کرانا چاہتا ہے۔ مجھے یہ یقین کرنا پڑا  کہ جب تک میں خود ایسا ہونے نہیں دیتی، نہ تو میرا ماضی اور نہ ہی میرا حال میرے مسُتقبل کا تعین کر سکتے ہیں۔ مجھے خُدا کو معجزانہ طور پر آزاد کرنے کے لیے کہنا پڑا۔

آپ نے چاہے بہت ہی بُرا ماضی گُذارا ہو اور جو آپ کے حال پر منفی  دباؤ کے طور پر اثر انداز ہو رہا ہو۔ اِس کے باوجود میَں آپکو بڑی دلیری سے کہتی ہوُں کہ آپکے مستقبل کا تعین آپکے ماضی یا حال سے نہیں ہوتا! خُدا کو اپنے ماضی کی زنجیروں کو توڑنے کے لیے کہیں۔

یہ دُعا کریں:

اَے خُدا، میرا ایمان ہے کہ تُو میرے ماضی سے بہت زیادہ طاقتور ہے۔ میَں تیری دی ہوئی آزادی کو قبوُل کرتی ہوُں اور چاہتی ہوُں کہ اپنی زندگی تیرے مقُرر کردہ  منصوبوں کو پوُرا کرنے میں گُذاروں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon